مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 225 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 225

۲۲۵ مذہب کے نام پرخون لانے کی کوشش کی جارہی ہو۔جن لوگوں کا ان آیات میں ذکر ہے ان کا قرآن مجید کی ایک اور سورۃ میں بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ہم اس سورۃ کی متعلقہ آیات بھی ذیل میں درج کر رہے ہیں تا کہ یہ بات اور زیادہ واضح ہو جائے کہ سورۃ توبہ کی آیات ۳ تا ۱۴ میں جن لوگوں کا ذکر ہے وہ ہرگز مرتد نہیں تھے بلکہ یہ وہ لوگ تھے جو سرے سے ایمان ہی نہیں لائے تھے بلکہ اسلام کو بزور شمشیر مٹانے کے لئے جنہوں نے سر دھڑ کی بازی لگا رکھی تھی۔چنانچہ قرآن مجید ایک اور سورۃ میں مومنوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے:۔عَسَى اللهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً ۖ وَاللَّهُ قَدِيرٌ وَ اللهُ غَفُورٌ رَّحِيمُ - لَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَ تُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ - إِنَّمَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ قَتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَ اَخْرَجُوكُم مِّنْ دِيَارِكُمْ وَ ظَهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمُ اَنْ تَوَلَّوهُمْ ۚ وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ - (الممتحنة: ۸ تا ۱۰) ج قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جو کافروں میں سے تمہارے دشمن ہیں محبت پیدا کر دے اور اللہ اس پر قادر ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا اور بے انتہاء رحم کرنے والا ہے۔اللہ تم کو ان لوگوں سے نیکی کرنے اور عدل کا معاملہ کرنے سے نہیں روکتا جو تم سے دینی اختلاف کی وجہ سے نہیں لڑے اور جنہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا۔اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔اللہ تم کو صرف ان لوگوں سے ( دوستی کرنے سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دینی اختلاف کی وجہ سے جنگ کی اور جنہوں نے تم کو گھروں سے نکالا یا تمہارے نکالنے پر تمہارے دوسرے دشمنوں کی مدد کی اور جو لوگ بھی ایسے لوگوں سے دوستی کریں وہ ظالم ہیں۔عارضی ایمان اور ایمان لانے سے عارضی انکار قرآن مجید کی ایک اور آیت میں مذکور ہے :-