مضامین ناصر — Page 47
۴۷ عذاب نہ آیا ہو۔اب بھی نا پاک طبع لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ایک عظیم الشان اور ہیبت ناک زلزلہ کی خبر دے رکھی ہے جو ان کو ہلاک کرے گا اور طاعون بھی ابھی دور نہیں ہوئی۔پہلے اس سے نوح کی قوم کا کیا حال ہوا۔لوط کی قوم کو کیا پیش آیا۔سو یقیناً سمجھو کہ شریعت کا ماحصل تخلق بِاَخلاقِ اللہ ہے۔یعنی خدائے عزوجل کے اخلاق اپنے اندر حاصل کر نا بھی کمال نفس ہے۔اگر ہم یہ چاہیں کہ خدا سے بھی بڑھ کر کوئی نیک خلق ہم میں پیدا ہو۔تو یہ بے ایمانی اور پلید رنگ کی گستاخی ہے اور خدا کے اخلاق پر ایک اعتراض ہے۔“ روزنامه الفضل قادیان دارالامان مورخه ۵/ دسمبر ۱۹۴۴ ، صفحه ۵) ☆☆