مضامین ناصر — Page 35
۳۵ اشاعت اسلام یا جہاد کبیر کی طرف متوجہ ہو۔چنانچہ فرمایا یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ (المائدة: ١٠٦) اے مومنوا ! ( جنہیں یہ یقین ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں کوشش کرنے والا خدا تعالیٰ کے قرب کو پالیتا ہے ) سب سے قبل اپنے نفسوں کی فکر کر دو اور مجاہدہ نفس اور تزکیہ نفس میں لگے رہو۔دوسروں کی گمراہی تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی اگر تم خود راه راست پر گامزن ہو۔پس اپنے نفسوں کی اصلاح میں لگے رہو اور انہیں خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر چلاؤ تا اگر اس کا فضل تمہارے شامل حال رہے تو تم نجات پاسکو۔لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور اصلاح نفس کی طرف تو بہ کم کی اور اشاعت اسلام میں لگے رہے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ اول تو دوسروں پر تمہاری تبلیغ کا کوئی اثر نہ ہوگا اور اگر ہو بھی تو وہ تو ہدایت پا جائیں گے مگر خود تم ہلاک ہو جاؤ گے۔پس تمہارا اولین فرض اصلاح نفس ہے۔یہ فرض ادا کرنے کے بعد دوسرے فرائض کی طرف متوجہ ہونا۔شیخ اسمعیل حقی اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں فَلَا تَشْتَغِلُوا قَبْلَ تَزْكِيَتِهَا بِتَزْكِيَةِ نُفُوسِ الْخَلْقِ ( تفسیر روح البیان ) چاہیے کہ تم اپنے نفوس کی اصلاح اور تزکیہ سے پہلے خلق خدا کے نفوس کی اصلاح میں نہ لگ جاؤ۔اور تفسیر کشاف میں ہے گانَ الْمُؤْمِنُونَ تَذْهَبُ أَنْفُسُهُمُ حَسْرَةً عَلَى أَهْلِ الْعَدُوِّ وَالْعِبَادِ مِنَ الْكَفَرَةِ يَتَمَنَّوْنَ دُخُولَهُمْ فِي الْإِسْلَامِ فَقِيلَ لَهُمْ عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ وَمَا كَلَّفْتُمُ مِنْ إِصْلَاحِهَا وَالْمَشْيِ بِهَا فِي طُرُقِ الْهُدَى - مومنین اس غم میں گھل رہے تھے کہ اسلام کے جانی دشمن کیوں اسلام قبول نہیں کرتے اور اپنی دشمنی پر کیوں اڑے ہوئے ہیں۔پس انہیں کہا گیا کہ اشاعت اسلام سے قبل تمہیں اپنے نفسوں کی اصلاح کی فکر چاہیے اور چاہیے کہ کسی اور کام سے پہلے تم اپنے نفسوں کو ان راہوں پر چلاؤ جو قرب الہی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔احادیث میں بھی جہادا کبر کی طرف بہت تاکید سے توجہ دلائی گئی ہے۔ترمذی میں ہے اِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُجَاهِدُ مَنْ جَاهَدَ نَفْسَهُ - مسند احمد بن حنبل میں الله اس حدیث کے آخر میں فِی طَاعَةِ الله بھی ہے۔یعنی نبی کریم علیہ فرماتے ہیں کہ حقیقی مجاہد یا بہترین مجاہد جو دوسری اقسام کے مجاہدین پر فضیلت رکھتا ہے وہ اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنے والا