مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 207 of 239

مضامین ناصر — Page 207

۲۰۷ الہی تصرف کا ہاتھ تھا اور جسے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہوا سے کوئی انسان معزول نہیں کر سکتا۔پس اللہ تعالیٰ نے خلفائے راشدین کے عزل کو خود اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔جب بھی وہ دیکھے کہ خلیفہ کے بدلنے کی ضرورت ہے وہ خود اُسے وفات دے دے گا اور اپنی مرضی اور تصرف کے مطابق امت مسلمہ کے ذریعہ نئے خلیفہ کا انتخاب کروا دے گا۔پس روحانی خلفاء بندوں کے ہاتھوں معزول نہیں ہو سکتے اور جو ایسا سمجھے اس کے اندر نفاق اور بے حیائی کا مادہ ہے۔اسی لئے حضرت خلیفہ المسیح الاول نے بعض کمزور ایمان والوں کو مخاطب کر کے فرمایا تھا۔” مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی کی طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔۔۔معزول کرنا تمہارے اختیار میں نہیں۔خلیفہ بنانا انسان کا کام نہیں یہ خدا تعالیٰ کا اپنا کام ہے۔پس مجھے اگر خلیفہ بنایا ہے تو خدا نے بنایا اور اپنے مصالح سے بنایا ہے۔خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول نہیں کر سکتی۔اس لئے تم میں سے کوئی مجھے معزول کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔۔۔تم اس معاملہ کو خدا کے حوالہ کر دو۔تم معزول کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔۔۔میں پھر یاد دلاتا ہوں کہ قرآن مجید میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ اللہ ہی خلیفے بنایا کرتا ہے۔۔۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا ہی نے بنایا ہے جس طرح ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو اللہ تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے مجھ کو نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا ہے اور نہ میں اس کے بنانے کی قدر کرتا ہوں اور اس کے چھوڑ دینے پر میں تھوکتا بھی نہیں اور نہ اب کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی رِدا کو مجھ سے چھین لے۔( بدر اور ا ا جولائی ۱۹۱۲ء) میرے مذکورہ بالا بیان سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ چونکہ روحانی خلیفہ کا معزول کرنا بلا واسطہ اور بلا شرکت غیرے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور گونئے خلیفہ کے انتخاب میں امت مسلمہ کو ایک رنگ میں شریک کیا گیا ہے مگر اس انتخاب کے وقت بھی خدائی تصرف سے اسی کی مرضی پوری ہوتی ہے اس لئے ایک خلیفہ کی زندگی میں نئی خلافت کے متعلق سازشیں کرنا یا منصوبے باندھنا یا باتیں