مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 59 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 59

مضامین بشیر جلد چهارم بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر مینار بلند تر محکم افتاد 59 59 اس الہام میں احمدیت کے ذریعہ اسلام کی غیر معمولی ترقی اور سر بلندی کی خبر دی گئی ہے جو ازل سے آخری زمانہ کے لئے مقدر تھی۔پس دوستوں کو چاہئے کہ رمضان کے بقیہ حصہ میں جو غالبا صرف ایک دن اور ایک رات ہے۔اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے خاص طور پر دعائیں کریں۔باقی جہاں تک دعا کے الفاظ کا تعلق ہے اس کے متعلق میں اس کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتا کہ جن الفاظ سے بھی دعا کرنے والے کے دل میں رقت اور سوز کی کیفیت پیدا ہو ان الفاظ میں دعا کی جائے۔لیکن اگر ذیل کے درود کے الفاظ میں دوستوں کے قلوب میں خاص توجہ اور رقت پیدا ہو سکے تو اس زمانہ میں یہ درود بھی بہت خوب ہے اور اس میں سب کچھ آ جاتا ہے۔الفاظ یہ ہیں: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ عَلَىٰ عَبْدِكَ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ آل کے لفظ سے تمام بچے اور مخلص متبع شامل ہیں۔محررہ 27 مارچ 1960ء) (روز نامه الفضل 29 مارچ 1960ء) چوہدری برکت علی خان صاحب مرحوم جیسا کہ احباب کو الفضل سے علم ہو چکا ہے چوہدری برکت علی خان صاحب سابق وکیل المال وفات پا گئے ہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقره: 157) چوہدری صاحب مرحوم جو غالبا گڑھ منکر ( ضلع ہوشیار پور کے رہنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔اولاً انہوں نے قادیان میں آکر کچھ عرصہ اخبار الحکم میں کام کیا۔اور پھر صدر انجمن احمدیہ کے عملہ میں شامل ہو کر ہمیشہ کے لئے نوکر شاہی بن گئے۔اور اس خدائی نوکری کو انہوں نے زائد از پچاس سال اس اخلاص اور جان نثاری اور وفاداری اور محنت سے نبھایا جو ہر احمدی کے لئے قابل رشک ہے۔میں نے ایسے بے ریا اور جاں فشانی سے کام کرنے والے بہت کم لوگ دیکھے ہیں۔مجھے امید ہے کہ خدا انہیں اس پاک گروہ میں داخل فرمائے گا جن کے متعلق وہ فرماتا ہے کہ مِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ (الاحزاب: 24) وہ انتہائی عمر تک جب کہ وہ