مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 559 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 559

مضامین بشیر جلد چہارم 559 زندگی ہے اور جس قدر جلد آپ اس زندگی کی لعنت سے نکل سکیں اتنا ہی اچھا ہے۔کم سے کم مقصد جو آپ کو ابتداء میں اپنے سامنے رکھنا چاہئے وہ یہ ہے کہ آپ انسانی زندگی کے دائرہ میں داخل ہو جائیں اور یہ نیت کر لیں کہ آپ کی زندگی صرف آپ کے نفس یا آپ کے خاندان کے لئے نہیں ہے بلکہ اپنی قوم اور جماعت کے لئے ہے اور جو کام بھی آپ کریں اس میں قوم اور جماعت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا ئیں۔یہ وہ ادنی ترین مقام ہے جس سے آپ انسان کہلانے کے مستحق ہو سکتے ہیں۔مگر جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے انسان کی پیدائش کی غرض و غایت سے اس سے بھی بہت بلند ہے۔پس آپ لوگوں کی صرف یہ کوشش نہیں ہونی چاہئے کہ حیوانیت کے مقام میں گرنے سے بچ جائیں کیونکہ تنزل میں پڑنے سے بچ جانا کوئی قابل تعریف خوبی نہیں ہے بلکہ خوبی یہ ہے کہ انسان اوپر کی طرف چڑھے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے بچے اپنا نصب العین اس ارفع مقام کو بنائیں گے جس کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو۔آمین ( مشکوۃ مارچ 2005 ء بحوالہ ماہنامہ خالد دسمبر 1963ء)