مضامین بشیر (جلد 4) — Page 538
مضامین بشیر جلد چهارم 538 ایک واضح رؤیا کے ذریعہ علم پا کر اپنے دعوی کا اعلان فرما دیا ہے۔پس اب ہمارے ان بھائیوں کا کوئی عذر باقی نہیں رہا اور کم از کم تقوی اللہ اور خشیت اللہ کے ماتحت ان کا یہ فرض ہو گیا ہے کہ وہ اس کے متعلق خالی الذہن ہو کر ٹھنڈے دل سے غور کریں اور انکار کی طرف جلدی قدم نہ اٹھا ئیں کہ یہ راہ بے حد خطرناک ہے۔پس اے ہمارے روٹھے ہوئے بھائیو! خدا آپ کی آنکھیں کھولے۔اب آپ کے لئے ان دو راستوں کے سوا کوئی تیسرا راستہ کھلا نہیں کہ یا تو حضرت خلیفتہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ کو بغیر سوچے سمجھے مفتری علی اللہ قرار دے کر ان کے ربانی انکشاف کو ٹھکرا دیں لیکن میں یقین کرتا ہوں کہ آپ میں سے اکثر باوجود انتہائی مخالفت کے ابھی تک ایسی جرات نہیں کر سکتے کیونکہ آپ لوگوں کے دل مانتے ہیں کہ حضرت خلیفۃ امسیح ایدہ اللہ تعالیٰ مفتری علی اللہ نہیں) اور یا ان کے دعوے پر ٹھنڈے دل سے غور کر کے خدائی آواز کو جو اپنے ساتھ بھاری شواہد رکھتی ہے، قبول کریں اور پھر حضرت خلیفتہ امیج ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک سرسری اظہار ہی نہیں ہے بلکہ آپ نے متعدد مرتبہ مؤکد بعذاب قسم کھا کر یہ اعلان کیا ہے کہ خدا نے آپ کو بتایا ہے کہ آپ مصلح موعود اور مثیل مسیح اور اس کے برحق خلیفہ ہیں۔پس بھائیو! خدا کے لئے انکار کی طرف جلدی نہ کرو اور سوچو اور سمجھو۔آپ میں سے کئی خدا کے برگزیدہ صیح کے صحبت یافتہ ہیں اور اے کاش! آپ کو یہ معلوم ہوسکتا کہ ہمارے دل آپ کی جدائی پر کس قدر زخمی اور کس قدر دردمند ہیں۔پس میں پھر کہتا ہوں کہ انکار کی طرف جلدی نہ کرو اور سوچو اور سمجھو اور پھر سوچو اور سمجھو۔خدا نے اپنے تین زبر دست نشانوں کے ساتھ اپنی مشیت کو ظاہر فرمایا ہے۔اول اپنے قول سے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات پر مشتمل ہے۔دوسرے اپنے فعل سے جو غیبی نصرت اور آسمانی تائید کی صورت میں ظاہر ہورہا ہے۔اور تیسرے اس تازہ شہادت سے جو خدا نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ پر اس پیشگوئی کے بارے میں انکشاف کرنے کی صورت میں پیش کی ہے۔پس کیا آپ ان تینوں نشانوں کو رد کر دیں گے؟ اور پھر صرف حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ کا اپنا رویا ہی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ سینکڑوں مومنوں کی خواہیں بھی شامل ہیں اور آپ لوگ یقینا یہ جرات نہیں کر سکتے اور خدا کے لئے یہ جرأت نہ کرنا کہ ان سب کو مفتری اور کذاب کہہ کر ان کی شہادت کو رد کر دو۔لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر آپ لوگوں کو ان خوابوں پر تسلی نہیں، تو یہ نسخہ بھی آزما دیکھو کہ کم از کم ایک ہفتہ تک بالکل خالی الذہن ہو کر اور خدا کی طرف توجہ لگا کر اور اسی کو اپنا حکم بنا کر اس سے دعا کرو کہ وہ اس بارے میں آپ پر حق کھول دے۔مگر ضروری ہے کہ آپ کی دعا ئیں محض رسمی دعائیں نہ ہوں بلکہ تقوی اللہ اور خشیت اللہ پر مبنی ہوں اور اسی خشوع و خضوع اور سچائی کی