مضامین بشیر (جلد 4) — Page 502
مضامین بشیر جلد چهارم حکومت نے کتاب کی ضبطی کا فیصلہ واپس لے لیا خدا کے فضل سے حق و انصاف کی فتح ہوئی 502 یہ خبر جماعت احمدیہ اور دنیا بھر کے اسلامی حلقوں میں انتہائی خوشی اور اطمینانِ قلب سے سنی جائے گی کہ حکومت مغربی پاکستان نے جو فیصلہ مقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتاب ”سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب کی ضبطی کے متعلق کیا تھا وہ سرکاری اعلان کے مطابق ضبطی کے حکم سے قریباً ڈیڑھ ماہ بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اسی کی ازلی مشیت کے ماتحت واپس لے لیا ہے۔اس سے پہلے کی خبر میں غیر سرکاری اور غیر مصدقہ تھیں صرف اب سرکاری اعلان شائع ہوا ہے۔ہم اس معاملے میں سب سے پہلے اور سب سے مقدم طور پر بلکہ حقیقی رنگ میں تو خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے حکومت کو ایک صریحاً غلط اور غیر منصفانہ فیصلے کو منسوخ کرنے کی توفیق دی اور اس طرح دنیا بھر کے احمدیوں اور تمام غیرت مند مسلمانوں کے اضطراب کو دور کیا اور ان کے دلوں کو تسکین اور راحت پہنچائی۔اللهُمَّ إِنَّا نَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ سُبْحَانَكَ مَا أَعْظَمُ شَانَكَ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْ قَدِيرِ - اس کے بعد ہم ان کثیر التعداد غیر از جماعت مسلمان شرفاء کا بھی دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس معاملے میں اسلامی غیرت کا اظہار کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اور حکومت کو احتجاجی مراسلے اور تاریں ارسال کر کے اور اخبارات میں احتجاجی نوٹ بھجوا کر دینی غیرت کا اظہار کیا۔اور حق و انصاف کے معاملے میں جماعت احمدیہ کی اعانت فرمائی فَجَزَاهُمُ اللهُ خَيْراً۔اسی طرح ہم ان غیر مسلم شرفاء کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس معاملہ میں حق و انصاف کی تائید میں آواز اٹھائی۔پھر ہم حکومت کے بھی شکر گزار ہیں کہ اس نے بالآخر اپنی غلطی محسوس کر کے اپنے نا واجب اور غیر منصفانہ حکم کو واپس لے لیا اور آخر کار اس معاملہ میں دانشمندی اور انصاف پسندی کا ثبوت دیا۔وَ مَنْ لَمْ يَشُكُرُ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرُ اللہ۔یعنی جو شخص لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر گزار بندہ نہیں بن سکتا۔اسی طرح ہم اس پاکستانی پریس کے بھی شکر گزار ہیں جس نے اس معاملے میں اسلامی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اور احتجاجی تاروں اور مراسلات کو شائع کر کے ہمارے ہاتھوں کو تقویت پہنچائی۔کاش یہ تعاون زیادہ وسیع پیمانہ پر اور زیادہ زور دار رنگ میں ظاہر ہوتا۔بالآخر اس موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی جماعتہائے احمدیہ کا طبعی رد عمل بھی بڑا قابل قدر راور بڑا قابل