مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 360 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 360

مضامین بشیر جلد چهارم 360 مگر ہمارا خدا بڑا قادر خدا ہے۔اس کی قدرت اور رحمت کی کوئی انتہا نہیں اور ہر گز بعید نہیں کہ وہ اب بھی عزیز مظفر احمد کو صلبی اولاد سے نوازے اور ہم خدا کے حضور دہرے شکر کے سجدے بجالائیں اور تورات سے یہ ملتے جلتے الفاظ پورے ہوں کہ۔” اسحاق بھی تیری اولاد ہے مگر مجھے اسمعیل سے بھی ایک قوم بنانا ہے“ پس دوست اس رمضان کے مبارک ایام میں بھی درد دل سے یہ دعا جاری رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح اپنی دکھائی ہوئی رؤیا کے مطابق عزیز مظفر احمد کے گھر کو میں سال کے بعد ایک بچے سے نوازا ہے اسی طرح جہاں وہ اس بچہ کو برکت عطا کرے وہاں عزیز مظفر احمد کو اپنے فضل وکرم سے صلبی اولاد سے بھی نوازے۔وَمَا ذَالِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيز - وَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِير - محرره 26 فروری 1962ء) روزنامه الفضل 2 مارچ 1962ء) 10 میرے دعائیہ نوٹ پر دوستوں کا رد عمل اور دوستوں سے دعا کی مزید درخواست 22 فروری 1962 ء کے روزنامہ الفضل میں میرا ایک دعائیہ نوٹ زیر عنوان ” کچھ اپنے متعلق چھپا تھا۔اس نوٹ میں میں نے نیک انجام کے علاوہ اس دعا کی درخواست بھی کی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل و کرم سے اس گروہ میں شامل کرے جو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم (فدا نفسی ) کی بشارت کے مطابق قیامت کے دن حساب و کتاب کے بغیر بخشا جائے گا۔یہ نوٹ میں نے کافی تکلیف اور گھبراہٹ کی حالت میں لکھا تھا۔اور مجھے بہت خوشی ہوئی اور میرا دل شکر و امتنان کے جذبات سے بھر گیا کہ دوستوں میں میرے اس نوٹ کی وجہ سے دعا کی خاص تحریک پیدا ہوئی اور جماعت کے مخلصین نے مجھے اپنی در دوسوز کی دعاؤں سے نوازا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے رمضان کی آخری دعا میں یوں محسوس کیا کہ گویا میرے دل و دماغ کا بوجھ اٹھتا جا رہا ہے اور اس کے بعد سے میں کافی حد تک اپنے جسم کی کمزوری اور دل کی بے چینی میں کمی محسوس کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان سب بھائیوں اور بہنوں کو بہترین جزاء سے نوازے اور انہیں اپنے فضل و رحمت سے حصہ وافر عطا کرے جنہوں نے اپنی دردمندانہ دعاؤں سے میری نصرت فرمائی۔میں بھی اس رمضان