مضامین بشیر (جلد 4) — Page 294
مضامین بشیر جلد چهارم عید ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی ایسی اجتماعی خوشی کے دن کے ہیں جو بار بار آئے اور اسلام میں تین عید میں مقرر کی گئی ہیں۔ایک جمعہ کی عید ہے جو سات دن کی نمازوں کے بعد آتی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے ماتحت یہ عید ساری عیدوں میں سب سے زیادہ اہم اور زیادہ برکت والی عید ہے۔گو تھوڑے تھوڑے وقفہ پر آنے کی وجہ سے لوگ عموماً اس کی قدر کو نہیں پہچانتے۔دوسرے عید الفطر ہے جو ہر سال رمضان کی تمیں روزہ عبادت کے بعد آتی ہے اور اس کا نام عید الفطر اس واسطے رکھا گیا ہے کہ رمضان کے روزوں کے بعد گویا اس عید کے ذریعہ مومنوں کی افطاری ہوتی ہے اور تیسرے عید الاضحی ہے جو ذوالحجہ مہینہ کی دسویں تاریخ کو حج کی عبادت کے اختتام پر ( جونو تاریخ کو ہوتا ہے ) آتی ہے اور پاکستان میں یہ عید عرف عام میں بقر عید کہلاتی ہے اور بعض لوگ اسے بڑی عید بھی کہتے ہیں۔حضرت مرزا بشیر احمد از مضامین بشیر جلد چہارم صفحه (216 294