مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 232 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 232

مضامین بشیر جلد چهارم نگران بورڈ کے بعض اصلاحی فیصلہ جات 232 جیسا کہ دوستوں کو علم ہے گزشتہ مجلس مشاورت میں صدر انجمن احمد یہ اور مجلس تحریک جدید اور مجلس وقف جدید کے کاموں کی نگرانی کے لئے نیز ان میں باہم رابطہ قائم رکھنے کی غرض سے ایک نگران بور ڈ قائم کیا گیا تھا اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس بورڈ کی منظوری عطا فرما دی تھی۔چنانچہ اس وقت تک اس بورڈ کے تین اجلاس ہو چکے ہیں۔پہلا اجلاس 23 اپریل 1961 ء کو اور دوسرا اجلاس 28 مئی 1961ء کو اور تیسرا اجلاس 2 جولائی 1961ء کور بوہ میں منعقد ہوا۔ان اجلاسوں میں دو قسم کے امور پر غور کیا گیا۔اول حق تلفی وغیرہ کی شکایتیں جو مختلف کارکنوں اور دیگر اصحاب کی طرف سے موصول ہوئی تھیں۔دوسرے صدر انجمن احمدیہ یا مجلس تحریک جدید یا مجلس وقف جدید کے کاموں کے متعلق جو مختلف اصولی اور اصلاحی تجاویز دوستوں کی طرف سے موصول ہوئیں یا ممبران نگران بورڈ کے اپنے خیال میں بوقت اجلاس آئیں۔سو ذیل میں بعض مؤخر الذکر اصلاحی تجاویز کے متعلق گزشتہ تین اجلاسوں میں جو فیصلے کئے گئے ہیں انہیں احباب جماعت کی اطلاع کے لئے ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔اجلاس 23 اپریل 1961ء (1) فیصلہ کیا گیا کہ یہ ضروری ہوگا کہ اگر کسی کی طرف سے کسی ادارے کے متعلق کسی نقص کی طرف توجہ دلائی گئی ہو تو عام حالات میں اس پر غور کرنے سے قبل محکمہ متعلقہ سے اس معاملہ کی رپورٹ حاصل کی جائے بلکہ عام حالات میں یہ ضروری ہے کہ بورڈ کی طرف سے یہ ہدایت جاری ہو کہ اگر کسی کو کسی ادارے کے کسی کام میں کوئی نقص نظر آئے یا اس کے متعلق اسے کوئی شکایت ہوتو وہ بورڈ میں شکایت کرنے کی بجائے محکمہ متعلقہ کو اس نقص کی طرف توجہ دلالے اور اگر چاہے تو اس کی ایک نقل صدر مجلس متعلقہ ( یعنی صدر صاحب صدر انجمن احمدیہ، پریذیڈنٹ صاحب تحریک جدید ، صدر صاحب مجلس وقف جدید ) کو بھی بھجوا دے تا کہ ان کے علم میں بھی وہ بات آ جائے۔دفتری اور انتظامی پہلو کے لحاظ سے (نہ کہ قضائی معاملات میں ) محکمہ قضا بھی صدرانجمن احمدیہ سے متعلق سمجھا جائے گا اور اس کے متعلق بھی وہی طریق کار ہوگا جو او پر مذکور ہے۔اجلاس مؤرخہ 28 مئی 1961ء (1) فیصلہ کیا گیا کہ جماعتوں میں تحریک کی جائے ( اور یہ کام ناظر صاحب اصلاح وارشادسرانجام