مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 195 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 195

مضامین بشیر جلد چہارم 195 رہنے والے اصحاب اس بابرکت نظارے سے عموماً محروم رہتے ہیں۔بالآخر میں اپنے مخلص بھائیوں اور بہنوں سے جن کی دردمندانہ دعائیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہیں درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی پُر سوز دعاؤں میں اتم مظفر احمد کو اور مجھے اور ہماری اولا دکو بھی اس رمضان میں یا درکھ کر عنداللہ ماجور ہوں تا کہ خدا ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں اپنے فضل اور رحمت کے سایہ میں رکھے اور ہمارا حافظ و ناصر ہو اور اس عاجز کو آخر دم تک خدمت دین کے شرف سے مشرف فرما تا رہے۔آمین يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ - ( محررہ 20 فروری 1961 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 23 فروری 1961ء) 3 8 ام مظفر احمد ربوہ واپس پہنچ گئیں علاج کے بعد حرم محترم کے ربوہ واپس آنے پر جو اعلان الفضل میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے دیا اس کے اخیر پر دلجوئی اور عیادت کرنے والے دوست احباب کا شکر یہ ان الفاظ میں ادا کیا۔میں اپنے بے شمار بلکہ لا تعداد دوستوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتم مظفر احمد کی بیماری میں ہمیں اپنی مخلصانہ اور ہمدردانہ دعاؤں سے نوازا۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی بہترین جزائے خیر دے اور مجھے بھی توفیق دے کہ میں ان کے لئے دعا کر کے ان کے احسان کا بدلہ ا تا رسکوں۔گوحق یہ ہے کہ احسان ایسا قرضہ ہے جو حقیقت کبھی اتر ہی نہیں سکتا۔اِلَّا اَنْ يَّشَاءَ الله - دوست یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اتم مظفر احمد کی باقی ماندہ کمزوری کو بھی اپنے فضل و رحمت سے دور فرمائے اور پتہ کی پتھری کی وجہ سے کوئی مزید پیچیدگی پیدانہ ہو اور مجھے اور میری اولاد کو بھی خدا ہمیشہ اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھے اور کبھی اپنے در سے جدا نہ ہونے دے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ محرره 26 فروری 1961 ء) روزنامه الفضل ربوہ 28 فروری 1961ء)