مضامین بشیر (جلد 4) — Page 113
مضامین بشیر جلد چہارم 113 ہوئی بھیڑوں تک محدود تھا مگر مسیحی مشنری اس حد بندی کو تو ڑ کر دوسری قوموں تک بھی جا پہنچے اور اس تجاوز میں خطرناک ٹھوکر کھائی۔مگر اس کے مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مشن ساری قوموں اور سارے ملکوں اور سارے زمانوں تک وسیع ہے۔اور پھر محمدی نیابت کی وجہ سے آپ کا مقام بھی مسیح ناصری کی نسبت زیادہ بلند اور زیادہ ارفع ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود خود فرماتے ہیں کہ : ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بڑھ کر غلام احمد ہے پس ایک طرف میدانِ عمل کی غیر معمولی وسعت اور دوسری طرف حضرت مسیح موعود کے پیغام کی غیر معمولی رفعت آپ صاحبان سے غیر معمولی جد و جہد اور غیر معمولی قربانی کا مطالبہ کرتی ہے۔یا درکھو کہ محض انصار اللہ کہلانے سے کچھ نہیں بنتا۔اللہ تعالیٰ دلوں کو دیکھتا ہے اور اپنے بندوں کو ان کے دل کے تقویٰ اور ان کے اعمال کے پیمانے سے ناپتا ہے۔آپ کی منزل ابھی دور ہے، بہت دور۔کیونکہ یہ ہوائی اُڑان کا زمانہ ہے اور حضرت مسیح موعود کو حضور کے ایک کشف میں ہوا میں اڑنے کا نظارہ بھی دکھایا گیا تھا۔جس میں یہی اشارہ تھا کہ جماعت کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے بڑی تیز رفتاری کے ساتھ ہوا میں اڑنا ہوگا۔پھر آپ لوگ جانتے ہیں کہ اس وقت جماعت کا امام جس نے سینکڑوں کٹھن منزلوں اور خاردار جھاڑیوں میں سے جماعت کو کامیابی کے ساتھ گزارا ہے اور اس وقت خدا کے فضل سے ہمارے امام کی قیادت میں جماعت کا ہر قدم ترقی کی طرف اٹھتا چلا آیا ہے وہ اب ایک لمبے عرصہ سے بستر علالت میں پڑا ہے۔اور آپ لوگ اس وقت حضرت خلیفتہ اسی ایدہ اللہ بنصرہ کے روح پرور خطبات اور آپ کی زندگی بخش ہدایات اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں آپ کے زریں ارشادات سے بڑی حد تک محروم ہیں اور حضور کی یہ بیماری بشری لوازمات کا ایک طبعی خاصہ ہے۔مگر اس حالت میں آپ لوگوں پر یہ بھاری فرض عائد ہوتا ہے کہ جس طرح باپ کی بیماری میں فرض شناس بیچے اپنے کاموں میں زیادہ بیدار اور زیادہ چوکس ہو کر لگ جاتے ہیں۔اسی طرح آپ بھی اس وقت کے نازک حالات میں اپنے غیر معمولی فرض کو پہچانیں اور اپنے عمل سے ثابت کر دیں کہ امام کی بیاری میں آپ کا قدم ست نہیں ہوا بلکہ تیز ے تیز تر ہوگیا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی حضرت خلیفہ اسیح کی صحت اور شفایابی اور حضور کی فعال زندگی کی بحالی کے لئے بھی بیش از پیش دعا ئیں کریں تا ہمارا یہ امتحان جلد ختم ہو اور یہ خدائی برات اپنے دولہا کے ساتھ تیز قدم اٹھاتے ہوئے آگے بڑھتی