مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page xii of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page xii

xii پس اے عزیز و! آپ اپنے آپ کو چھوٹا یا حقیر نہ سمجھیں۔آپ کے اندر خدا کے فضل سے وہ برقی طاقت اپنہاں ہے جو دنیا میں انقلاب پیدا کر سکتی ہے۔صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ آپ اپنی قدر و قیمت کو پہچانیں اور اپنے ایمان میں وہ پختگی اور اپنے علم وعمل میں وہ روشنی پیدا کریں جو بچے مومنوں کا طرہ امتیاز ہے۔بے شک آپ اپنی عمر کے تقاضا کے ماتحت کھیلیں کودیں۔ورزشی اور تفریحی باتوں میں حصہ لیں اور دنیا کے کاروبار میں حصہ لیں اور دنیا کے کاروبار کریں مگر آپ کے دل میں ایمان کی شمع ہر وقت روشن رہنی چاہئے اور نماز اور دعا کے ذریعہ آپ کے دل کی تاریں ہر لحظہ خدا کے ساتھ بندھی رہیں کہ جدا ہونے کا نام نہ لیں۔( حضرت مرزا بشیر احمد از مضامین بشیر جلد چہارم صفحه 267)