مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 93 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 93

مضامین بشیر جلد چهارم 93 مرحوم کے نوے سالہ والد شیخ تاج محمود صاحب چنیوٹ میں رہتے ہیں اور بہت ہی نیک اور مخلص بزرگ ہیں۔جن کا اکثر وقت مسجد میں گزرتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے ضعیف العمر باپ کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔اور مرحوم کے چاروں بیٹوں اور دیگر عزیزوں کو اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھے اور دین و دنیا کی حفاظت سے نوازے۔آمیــن يـــا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ( محررہ 15 جولائی 1960 ء) روزنامه الفضل ربوہ 17 جولائی 1960 ء ) 29 ایک عزیز کے دوسوالوں کا جواب (1) حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی لمبی بیماری میں کیا حکمت ہے؟ (2) حضرت خلیفہ اول کے بعض بچوں نے کیوں ٹھو کر کھائی ہے؟ عزیز مولوی برکات احمد صاحب را جیکی نے قادیان سے دوسوال لکھ کر بھجوائے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان سوالوں کا جواب اخبار میں شائع کیا جائے۔میری طبیعت آج کل کچھ اچھی نہیں رہتی مگر ایک تو مولوی برکات احمد صاحب کے اخلاص و محبت کے احترام میں اور دوسرے دیگر دوستوں کے فائدہ کے خیال سے ذیل کا مختصر سا جواب الفضل میں بھجوا رہا ہوں۔بسم الله الرحمن الرحيم عزیزم مکرم مولوی برکات احمد صاحب قادیان نحمده و نصلى على رسوله الكريم السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کا خط نمبر 60-7-266/9 موصول ہوا۔آپ نے جو دوسوالات اپنے خط میں لکھے ہیں وہ دراصل آپ کے جذبہ محبت کی وجہ سے آپ کے دل میں طبعاً پیدا ہوئے ہیں۔ورنہ اگر آپ سوچتے تو عقلاً ان کا جواب آسانی سے سمجھ آسکتا تھا۔بہر حال آپ کی خواہش کے احترام میں مختصر طور پر کھتا ہوں: (1) آپ کا پہلا سوال حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی لمبی بیماری سے تعلق رکھتا ہے۔