مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 71 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 71

مضامین بشیر جلد سوم 71 قادیان کے تازہ حالات اور دوستوں سے دعا کی تحریک اس وقت قادیان میں بعض لوگوں کی انگیخت کے نتیجہ میں ہمارے درویش بھائیوں کے خلاف بعض فتنے برپا کئے جارہے ہیں۔مثلاً قادیان کی انجمن کو نوٹس دیا گیا ہے کہ کیوں نہ اسے تارک الوطن انجمن قرار دیا جائے۔اور اس نوٹس کی بنیاد یہ رکھی گئی ہے کہ انجمن کے سابقہ ممبر پاکستان جاچکے ہیں۔حالانکہ جب انجمن اپنی ذات میں با قاعدہ کام کر رہی ہے تو ملکی تقسیم کے وقت بعض ممبروں کا وطن چھوڑ جانا انجمن کے وجود پر ہرگز کوئی اثر نہیں رکھتا۔ممبر تو ہمیشہ بدلتے ہی رہتے ہیں۔مگر انجمن کا قانونی وجود ہر حال میں قائم رہتا ہے۔مگر اس بے بنیاد بہانے کی آڑ میں ہمارے درویش بھائیوں اور ان کی دینی اور ملتی خدمات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی طرح ایک فتنہ یہ کھڑا کیا گیا ہے کہ جو کوچہ بندیاں سالہا سال سے احمد یہ محلہ میں بنی ہوئی ہیں۔انہیں گروانے کی کوشش شروع ہے۔تاکہ اس مخصوص محلہ میں غیروں کی آمد ورفت کا دروازہ کھول کر فتنے پیدا کئے جائیں۔اسی طرح یہ بھی کوشش کی جارہی ہے کہ جو مکانات اس وقت قادیان میں ہمارے دوستوں کے زیر استعمال ہیں انہیں بے بنیاد دلائل کی بناء پر ضرورت سے زائد قرار دے کران کا کچھ حصہ واپس لے لیا جائے۔ظاہر ہے کہ یہ سب باتیں قادیان کی احمدی آبادی کو کمزور کرنے کی غرض سے کی جارہی ہیں اور بعض خود غرض لوگ حکومت کے بھی کان بھرتے رہتے ہیں۔پس دوست دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے درولیش بھائیوں اور قادیان کی انجمن کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے اور حافظ و ناصر ہو۔۔۔۔( محرره 26 فروری 1952ء) رونامه الفضل لاہور 26 فروری 1952ء) حضرت اماں جان کی تشویشناک علالت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت اماں جان کی تشویشناک علالت کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد تحریر فرمایا :-