مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 691 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 691

691 مضامین بشیر جلد سوم ہرگز غافل نہ ہوں کیونکہ ڈاکٹری لحاظ سے حضور کی اصل بیماری کے بعض پہلو ابھی تک بدستور قائم ہیں اور قابلِ فکر ہیں۔بے شک بعض پہلوؤں کے لحاظ سے حضور کی صحت میں کسی قدر بہتری کے آثار پائے جاتے ہیں اور خدائی حکم اِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کے ماتحت ہر مخلص احمدی کا فرض ہے کہ اس تبدیلی پر خدا کا شکر گزار ہو۔لیکن اس کی وجہ سے دعاؤں میں غفلت ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔اسلام کا خدائے علیم وحکیم اکثر اوقات مومنوں کو ہیم دور جا کی حالت کے درمیان درمیان رکھنا چاہتا ہے۔کیونکہ اسی وسطی نقطہ میں ان کی چوکسی اور بیداری اور اصلاح نفس کا راز مضمر ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کا اور امام جماعت کا حافظ وناصر ہو۔(محرره 15 ستمبر 1959ء) مضمون ہے روزنامه الفضل ربوہ 17 ستمبر 1959ء) 9 کیا روح سے رابطہ ممکن ہے؟ جسم کے مرنے کے بعد روح کہاں رہتی ہے؟ مندرجہ بالا عنوان کے تحت موقر اخبار ”لاہور کی اشاعت مورخہ 24 اگست 1959 ء میں ایک صاحب خواجہ حبیب اللہ صاحب فاروقی کا ایک دلچسپ مقالہ شائع ہوا ہے۔ہر چند کہ یہ خاکسار آج کل بعض پریشانیوں کی وجہ سے وہ یکسوئی اور فرصت نہیں رکھتا جو اس قسم کے موضوع پر قلم اٹھانے کے لئے ضروری ہے۔لیکن فاروقی صاحب کا مقالہ حقیقتا دلچسپ ہے۔اور پھر محترم ایڈیٹر صاحب’لا ہوں“ نے اپنے قارئین کو اس ن پر قلم اٹھانے کی عام دعوت بھی دی ہے۔اس لئے چند مختصر سے فقرات کے ذریعہ ذیل میں اپنے خیالات اور معلومات کا اظہار کرتا ہوں۔وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ - سب سے پہلے تو میں مضمون نگار صاحب کے اس سوال کا دوحرفی جواب دینا چاہتا ہوں جو انہوں نے اپنے مضمون کے عنوان میں کیا ہے۔یعنی ”کیا روح سے رابطہ ممکن ہے؟ اس کے متعلق میرا جواب یہ ہے کہ ”ہاں ممکن ہے مگر میرے جواب کی تفصیل فاروقی صاحب کے مضمون کی تفصیل سے غالباً مختلف ہوگی۔لیکن سب سے پہلے ضروری ہے کہ روح کی پیدائش کے متعلق قرآنی تعلیم کی رو سے روشنی ڈالی جائے کیونکہ اس کے بغیر میرے مضمون کا پس منظر واضح نہیں ہو سکے گا۔قرآن مجید انسانی پیدائش کی تفصیل اور اس کے مختلف مدارج بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے: