مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 634 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 634

مضامین بشیر جلد سوم اڑیسہ کانفرنس کے موقع پر پیغام 634 مورخہ 24 و 25 مئی کو سونگھڑا میں ساتواں آل اڑیسہ احمدیہ کا نفرنس کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے حسب ذیل پیغامات احباب جماعت کے نام پڑھے گئے۔ربوه 59-9-10 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلى رَسُولِهِ الْكَرِيم وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ مکرمی و محترمی مولوی فضل الرحمن صاحب پراونشل امیر انجمن احمد یہ اڑیسہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کا خط موصول ہوا۔اللہ تعالیٰ مجوزہ کانفرنس موضع سونگھڑ ا کو اپنے فضل و کرم سے کامیاب کرے اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔میرا پیغام یہ ہے کہ یہ ایک خاص زمانہ ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے: اک زماں کے بعد پھر آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آئیں یہ دن اور یہ بہار ( در مشین اردو) پس بکوشید اے جوانان تا بدیں قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا ( در مشین فارسی ) اسلام اور احمدیت کی تبلیغ میں مصروف رہیں اور اپنا نمونہ اسلام اور احمدیت کے مطابق بنا ئیں اسی میں کامیابی کا راز ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔فقط والسلام (خاکسار مرزا بشیر احمد ) (روز نامہ الفضل ربوہ یکم جولائی 1959ء)