مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 626 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 626

مضامین بشیر جلد سوم 626 یعنی میں اس خدا کا نام پکارتا ہوں جسے تمام طاقتیں حاصل ہیں اور وہ ہر بات پر قدرت رکھتا ہے۔اور میں اس خدا کو پکارتا ہوں جو تمام شفاؤں کا مالک ہے اور ہر بیماری کو دور کر سکتا ہے۔پھر میں اس خدا کا نام پکارتا ہوں جو انسانی تکلیفوں اور دکھوں پر اپنی بخشش کا پردہ ڈالنے والا اور مجسم رحمت ہے اور میں اس خدا کو پکارتا ہوں جو سب سے بڑھ کر مہربان اور سب سے بڑھ کر شفیق ہے۔اے ہماری حفاظت کرنے والے خدا اوراے زمین و آسمان کے غالب آقا اور اے وہ جو اپنی مخلوقات کوخودا پنی چیز سمجھتا اور ان کا ساتھی ہے اور اے وہ جو سب کا دوست اور نگران ہے تو اپنے بندے(امیر المومنین ) کو اپنے فضل سے شفا دے۔یہ دو دعا ئیں انشاء اللہ بابرکت اور مؤثر ہوں گی۔مگر دعاؤں کے تعلق میں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طریق تھا ہر دعا سے پہلے سورۃ فاتحہ اور درود شریف کا پڑھنا بہت مبارک اور بہت مؤثر ہے۔پس دعا کے وقت اصل دعا سے قبل سورۃ فاتحہ اور در و دضرور پڑھنا چاہئے بشرطیکہ اس کا موقع ہو۔ورنہ وقت کی تنگی کی صورت میں تو خدا کے فرشتے مومنوں کے ایک لفظ بلکہ دردمند دل کی خواہش تک کو شوق کے ساتھ اچکتے اور فوراً آسمان پر اٹھا کر لے جاتے ہیں۔جیسا کہ مچھلی کے پیٹ میں سے حضرت یونس کی مضطر یا نہ دعا ایک آنِ واحد میں آسمان تک جا پہنچی۔لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقره: 287) وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ (البروج : 15) (محرره 9 جون 1959 ء )۔۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل ربوہ 13 جون 1959 ء ) چوہدری عبد اللہ خان صاحب کے اوصاف حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مکرم چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی کی اطلاع الفضل میں بھجواتے وقت آپ کے اوصاف کا تذکرہ یوں فرمایا۔بہر حال احمدیت کا یہ قابل فخر نو جوان ہمارے دل کو حزیں بنا کر ہم سے جدا ہو گیا ہے۔چوہدری عبداللہ خان صاحب مرحوم محترم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے چھوٹے بھائی اور چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور کے بڑے بھائی تھے۔اور اپنے اخلاص ، فدائیت اور قربانی اور انتظامی قابلیت میں اکثروں کے لئے ایک قابل رشک نمونہ تھے۔ان کی کراچی کی خدمات خصوصیت سے بہت ممتاز ہیں جہاں