مضامین بشیر (جلد 3) — Page 394
مضامین بشیر جلد سوم 394 نصیحت ہے اور یہی پیغام ہے کہ وہ ہر جہت سے دنیا میں ترقی کریں اور دین میں بھی ترقی کریں مگر ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں اور اپنی درس گاہ کو مضبوط بنانے اور اسے ترقی دینے اور اسے ملک میں بلکہ دنیا بھر میں ایک مثالی درس گاہ بنا دینے کے لئے پوری جدو جہد سے کام لیں۔میرا دل ہمیشہ اس خواہش سے معمور رہا ہے کہ ہماری یہ درس گاہ ایک آئیڈیل یعنی مثالی درس گاہ ہو۔جس کے نتائج دین و دنیا کے لحاظ سے چوٹی کے نتائج شمار کئے جائیں اور اس میں تعلیم پانے والے بچوں کے متعلق اپنے اور بیگانے دونوں گواہی دیں کہ یہ دین و دنیا میں غیر معمولی ترقی کرنے والے اور اسلام اور احمدیت کا سچا نمونہ پیش کرنے والے اور ملتی کاموں کے ہر میدان کے بہادر سپوت ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔وہ آپ کو اپنی رضا کے ماتحت کام کرنے کی توفیق دے اور آپ کا حافظ و ناصر رہے۔آمین (1956 20) روزنامه الفضل ربوہ 26 ستمبر 1956ء) قادیان جانے والے احباب کی خدمت میں ضروری نصیحت چونکہ ابھی تک دسہرہ کی رخصتوں میں مجوزہ قافلہ کی اجازت نہیں ملی اور نہ اب ایسے تنگ وقت میں بظاہر ملنے کی امید ہے۔اس لئے جلسہ سالانہ قادیان میں ہندوستانی دوستوں کے علاوہ صرف ایسے پاکستانی احباب ہی شریک ہوسکیں گے جن کے پاس پہلے سے انفرادی پاسپورٹ موجود ہے یا وہ حاصل کر سکتے ہیں۔چونکہ قادیان کے جلسہ کی تاریخیں اب بالکل قریب ہیں (یعنی 12، 13، 14 اکتوبر 1956ء) اس لئے پرائیویٹ طور پر جانے والے پاکستانی احباب کی خدمت میں درخواست ہے کہ چونکہ یہ ایک مقدس سفر ہے جس کی اغراض خالصتاً دینی اور روحانی ہیں اس لئے جانے والے دوستوں کو پاک نیت کے ساتھ دعا کرتے ہوئے جانا چاہئے اور قادیان میں بھی اپنا وقت جلسہ کی شرکت کے علاوہ دعاؤں اور ذکر الہی اور دینی مذاکرات میں گزارنا چاہئے۔دعا کے لئے ذیل کے مقامات خاص طور پر بابرکت ہیں یعنی : (1) مسجد مبارک جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام ہے کہ مُبَارَكٌ مُبَارَكٌ