مضامین بشیر (جلد 3) — Page 19
مضامین بشیر جلد سوم 19 ہوتے دیکھیں۔بلکہ خود خدا تعالیٰ کے زندہ نشان بن جائیں۔ہم وہ شاداب اور ثمر دار درخت ہوں۔جن کی شاخیں آسمان تک پہنچتی ہیں اور ان کے نیچے پانی کی نہریں بہتی ہیں اور ان پر خدائے علیم و قدیر کے فضل و رحمت کا دائمی سایہ رہتا ہے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ (19513) روزنامه الفضل لاہور 15 مئی 1951ء) ح ربوہ سے پہلا ٹیلیفونک پیغام 7 جیسا کہ پہلے اعلان کیا جا چکا ہے 21 مئی کو بروز پیر بوہ میں ٹیلیفون آفس کھل گیا ہے۔اسی دن شام کے وقت ربوہ سے قادیان فون کیا گیا۔جور بوہ کا پہلا فون تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ سے دریافت کرنے پر کہ حضور کی طرف سے قادیان کیا پیغام بھیجا جائے آپ نے مندرجہ ذیل الفاظ تحریر کر کے ارسال فرمائے۔جماعت کو سلام۔بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کی تحریک“ سوا میر صاحب قادیان کو ربوہ کے پہلے فون کے ذریعہ حضور کا یہ پیغام پہنچا دیا گیا۔جس سے قادیان کے دوستوں کو بڑی خوشی اور تقویت حاصل ہوئی۔۔۔۔۔روزنامه الفضل لاہور 24 مئی 1951ء) ملکی آزادی کا حصول اور اس کا قیام الفضل کے ادارہ نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں الفضل کے آزادی نمبر کے متعلق کچھ مضمون لکھ کر بھجواؤں۔لیکن ان کا خط مجھے اتنے تنگ وقت پر ملا ہے اور دوسری طرف میں ایک لمبے عرصہ سے در دنقرس اور اس کے لوازمات میں اس طرح مبتلا ہوں کہ آجکل کسی لمبے یا تحقیقی مضمون کی ہمت نہیں پڑتی اس لئے محض شرکت کے ثواب کی خاطر یہ چند سطریں قلم برداشتہ لکھ کر بھجوا رہا ہوں وَنِيَّةُ الْمُؤْمِنُ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ - کسی ملک یا قوم کی آزادی اپنے اندر دو پہلو رکھتی ہے۔ایک آزادی کا حصول ہے اور دوسرے حاصل