مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 284 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 284

مضامین بشیر جلد سوم 284 گو یا مکمل خاکہ آ جاتا ہے۔اور اس کے آخر میں ایک عقبی دروازہ نصب کیا گیا ہے جو دو بے مثال تعویذوں سے مزین ہے تا کہ قرآنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دنیا میں قدم رکھنے والا انسان ان خطرات سے محفوظ ہو جائے جو اسے شیطانی طاقتوں کی طرف سے پیش آسکتے ہیں اور یہ سب کچھ ہمیں ہمارے سید و مولیٰ حضرت سرور کائنات فخر موجودات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود باجود کے ذریعہ ملا ہے۔اس لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کے لائے ہوئے دین کو سمجھنے اور اس کی خدمت کا حق ادا کرنے کی توفیق دے۔اور آپ کو دنیا کے ہر حصہ اور ہر قوم میں مقام محمود حاصل ہو۔اور خدا آپ کی مقدس روح پر ہزاروں ہزار رحمتیں اور ہزاروں ہزار درود نازل کرے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب: 57)۔( محرره 23 مئی 1955ء) روزنامه الفضل 30 مئی و یکم جون 1955ء) احباب اخبار بدر کی خریداری کی طرف توجہ فرمائیں جیسا کہ احباب کو معلوم ہے اس وقت قادیان سے ایک اخبار بدر نامی جاری ہے جو اس اخبار بدر کی یادگار ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے زمانہ میں اپنا ایک باز وقرار دیا تھا۔موجودہ زمانہ میں اس اخبار کی اہمیت اس لحاظ سے اور بھی بڑھ گئی ہے کہ اس کے ذریعہ احباب جماعت کو اپنے اصل اور مقدس مرکز اور حضرت مسیح موعود کے مولد و مدفن کے حالات اور کوائف کا پتہ چل سکتا ہے اور وہ قادیان کے صبح و شام اور قادیان کے درویشوں کے حالات سے آگاہ رہ کر روحانی لطف اور روحانی طاقت حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس اخبار میں ہندوستان کی کثیر التعداد جماعتوں کے حالات بھی چھپتے رہتے ہیں۔پس جن پاکستانی دوستوں کو توفیق ہو وہ اخبار بدر کی خریداری کی طرف بھی ضرور توجہ فرما دیں۔اس کا سالانہ چندہ صرف چھ = /6 روپے ہے اور سہ ماہی ایک روپیہ دس آنہ ہے اور ششماہی قیمت تین روپیہ چار آنہ ہے جو ربوہ کے صیغہ امانت میں زیر امانت اخبار بدر جمع کرایا جا سکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ قادیان کی مقدس یا دکو دلوں میں تازہ رکھنے اور وہاں کے روحانی فیوض سے متمتع ہونے کے مقابل پر یہ رقم اتنی قلیل ہے کہ کوئی مخلص احمدی جو اس کی توفیق رکھتا ہو اس اخبار کی خریداری میں تامل نہیں کر سکتا۔آجکل کی قومی زندگی میں اخباروں