مضامین بشیر (جلد 3) — Page 255
مضامین بشیر جلد سوم دوست رمضان کی برکات سے فائدہ اٹھا ئیں اور دعا،نوافل، تلاوت قرآن اور صدقہ و خیرات پر زور دیں 255 گزشتہ سالوں میں یہ خاکسار رمضان کی برکات کے متعلق متعدد مضامین لکھ کر شائع کراتا رہا ہے۔لیکن اب صحت کی خرابی کی وجہ سے زیادہ لمبا مضمون نہیں لکھ سکتا اس لئے ذیل کے مختصر اور قلم برداشتہ نوٹ پر اکتفا کرتے ہوئے دوستوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ رمضان کے مبارک مہینہ سے جو آج سے شروع ہو رہا ہے پورا پورا فائدہ اٹھانے اور اس کی خاص الخاص برکات سے مستفیض ہونے کی کوشش کریں۔یہ مہینہ سال میں ایک دفعہ آتا ہے اور انسانی زندگی کا اعتبار نہیں کہ کون اگلے سال تک جیتا ہے اور کون مرکر خدا کے حضور پہنچ جاتا ہے۔اس لئے دوست اس موقع کو غنیمت جائیں اور اس بابرکت مہینہ سے فائدہ اٹھائیں۔جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جہاں دوسری نیکیوں کے اجر میں اور اور نعمتیں مقرر کی گئی ہیں وہاں روزہ کا اجر خود خدا ہے۔رمضان کے متعلق سب سے پہلی بات تو یہ یاد رکھنی چاہئے کہ یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں خدائے رحیم و کریم نے اپنے بندوں کے ساتھ گویا ایک خاص قسم کا سودا کیا ہے۔یعنی ایک طرف تو کچھ ذمہ داری خدا نے خود اپنے اوپر لی ہے۔اور دوسری طرف کچھ ذمہ داری بندوں پر ڈالی ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔اُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوابِى (البقرہ: 187) یعنی میں رمضان کے مہینہ میں اپنے بندوں کی دعائیں خاص طور پر سنتا ہوں مگر اس کے مقابل پر میرا مطالبہ یہ ہے کہ میرے بندے بھی مجھ پر سچا ایمان لائیں اور میرے احکام پر عمل کریں۔اس طرح رمضان کا مہینہ گویا ایک مقدس سودا ہے جو شریعتِ اسلامی کے ذریعہ خدا اور بندے کے درمیان قرار پاتا ہے۔اس سودے میں خدا اس بات کی ذمہ داری لیتا ہے کہ اگر بندہ میری فرمانبرداری کرے تو میں اس کی دعاؤں کو ضرور سنوں گا اور اس کے بگڑے ہوئے کام بنا دوں گا۔پس سب سے پہلی بات یہ ہے کہ دوست اس مہینہ میں اس مقدس نیت کے ساتھ مقدم رکھیں کہ ہم خدا کے ساتھ ایک خاص سودا کر رہے ہیں وَ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَاتِ وَلِكُلِّ امْرَى مَانَوی۔( صحیح بخاری کتاب بدء الوحی باب بدء الوحی ) اس کے بعد یا درکھنا چاہئے کہ رمضان کے مہینہ کو خاص الخاص برکتوں سے نواز نے کے لئے خدا تعالیٰ نے اس کے ساتھ بعض خاص خاص عبادتیں لگادی ہیں۔جنہیں اختیار کر کے بندہ رمضان کی ہلکی پھلکی لطیف