مضامین بشیر (جلد 3) — Page 245
مضامین بشیر جلد سوم 245 کرنے لگ جائیں۔البتہ خلیفہ وقت اور امام جماعت کا مقام ضرور ایسا ہے کہ جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے کہ اس کے لئے لمبا انتظار بھی حقیقتا عبادت میں ہی داخل ہوتا ہے۔روزنامه الفضل ربوہ 8 اپریل 1955ء) اسلام کے متعلق ایک مختصر مگر جامع رسالہ لکھنے کی تجویز بیرونی ممالک میں تبلیغ کا تجربہ رکھنے والے دوست مشورہ دے کر ممنون فرمائیں میرا ارادہ ہے وَ بِاللهِ التَّوْفِيقِ کہ اسلام کے متعلق ایک مختصر مگر جامع رسالہ ” خلاصۃ الاسلام کے نام سے تحریر کر کے شائع کروں۔جس کا حجم قریباً سوا سو 125 صفحات تک ہو گا۔جس میں انشاءاللہ اختصار کے ساتھ اسلام کے تاریخی پس منظر اور اسلام کی تعلیم کا نچوڑ آ جائے گا۔اور اسلام کی تعلیم کے ان پہلوؤں کو خصوصیت سے نمایاں کیا جائے گا جن پر (1) یا تو مغربی محققین کی طرف سے اعتراض کیا جاتا ہے اور (2) یا وہ اسلام کی روح کو سمجھنے اور اسلام کی روحانی اور اخلاقی اور تمدنی اور اُخروی تعلیم کی برتری پر آگاہ ہونے کے لئے ضروری ہیں اور ضمناً اس رسالہ میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے مختصر اور مجمل سوانح اور دوسری شریعتوں کے مقابل پر قرآنی شریعت کے مقام کی بھی تشریح درج ہوگی اور اس نکتہ پر بھی روشنی ڈالی جائے گی کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک ایسا مذہب جو آج سے چودہ سو سال پہلے عرب کے ملک میں نازل ہوا وہ آج کی ترقی یافتہ دنیا کے وسیع اور پیچیدار مسائل کے حل کرنے میں کامیاب (نہ) ہو سکے۔یہ رسالہ گویا ایک طرح اسلام کا تعارف نامہ ہو گا جس میں اسلام کے بنیادی اور مرکزی مسائل پر ایک طائرانہ نظر ڈالی جائے گی۔تا اگر خدا کو منظور ہو اور میر اقلم خدائے رحیم و کریم کی طرف سے برکت پالے تو یہ رسالہ لوگوں کے دلوں میں اسلام کی محبت اور اسلام کے لئے کشش پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے۔وَ ذَالِكَ ظَنِّي بِاللَّهِ وَ اَرْجُوا مِنْهُ خَيْراً وَهُوَ الْمُوَفِّقُ وَالْمُسْتَعَانُ - (روز نامہ الفضل ربوہ 10 اپریل 1955ء)