مضامین بشیر (جلد 3) — Page 160
مضامین بشیر جلد سوم 160 اور کل کے متبوع ہیں۔آج کے محکوم اور کل کے حاکم ہیں۔عنقریب ان کے ہاتھوں میں سلسلہ کے کاموں کی باگ ڈور جانے والی ہے۔پس اپنی اس نازک ذمہ داری کو پہچانو اور اپنے بچوں کی زندگیوں کو ایسے قالب میں ڈھال دو کہ جب ان کا وقت آئے تو وہ آسمان ہدایت پر ستارے بن کر چمکیں۔تم شاید خود بھی اپنی قدر کو نہیں پہچانتیں مگر تمہارے رسول نے تمہاری قدر کو پہچانا ہے اور تمہیں اپنی محبوب ہستی قرار دیا ہے۔پس اس عظیم الشان نعمت کی قدر کرو۔تم محبوب خدا کی محبوب ہو۔اور اس ذمہ داری کو ادا کرو جو خدا نے تمہارے کندھوں پر ڈالی ہے۔یہ ذمہ داری بہت بھاری ہے مگر یقین رکھو کہ اس رستہ کے ہر قدم پر خدا کے فضل و رحمت کا سایہ تمہارے سر پر ہو گا اور اس کے رسول اور۔۔۔اس کے مسیح کی پاک دعا ئیں تمہارے ساتھ ساتھ چلیں گی۔اے ہمارے خالق و مالک خدا! اے ہمارے آسمانی آقا ! اے ہماری کمزور کشتیوں کے طاقتور ناخدا! تو ہر احمدی ماں کے دل میں یہ جذبہ پیدا کر دے کہ وہ اپنی اولاد کو تیری ایک مقدس امانت سمجھتے ہوئے اس کی تعلیم وتربیت کو ایسی بنیادوں پر قائم کرے جو تیری رضا اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کا موجب ہوا ور تو احمدی بچوں کو بھی یہ توفیق عطا کر کہ وہ اپنی نیک ماؤں کی تربیت کے نقوش کو صالح اور سلیم بچوں کی طرح قبول کریں۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ( الفرقان: (75) رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدُتَّنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْرْنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ طَ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ (ال عمران (195) أمِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یہ مضمون تین قسطوں میں شائع ہوا ہے۔(روزنامہ المصلح کراچی مورخہ 26 ،28 نومبر و4 دسمبر 1953ء) خدام الاحمدیہ کا مالی ہفتہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کا پیغام خدام کے نام مجالس خدام الاحمدیہ 8 دسمبر سے 15 دسمبر تک مالی ہفتہ منارہی ہیں۔اس سلسلے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے از راہ کرم مندرجہ ذیل پیغام خدام کے نام تحریر فرمایا ہے۔