مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 101 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 101

مضامین بشیر جلد سوم کے اختلاف کی حقیقت بیان کی جائے گی۔یعنی یہ بتایا جائے گا کہ یہ اختلاف ہے کیا۔101 (2) تمہید جس میں یہ بتایا جائے گا کہ امکانی طور پر کسی اسلامی مسئلہ کا حل صرف چار ذریعہ سے ہی ہوسکتا ہے۔ایک قرآن شریف کے ذریعہ۔دوسرے حدیث کے ذریعہ۔تیسرے گزشتہ علماء و بزرگانِ امت کے اقوال کے ذریعہ۔اور چوتھے عقل کے ذریعہ۔(3) اس تقسیم کے مطابق انشاء اللہ سب سے پہلے قرآنی آیات کی روشنی میں مسئلہ ختم نبوت کا حل پیش کیا جائے گا۔(4) اس کے بعد احادیث نبوی کے مطابق اس مسئلہ پر روشنی ڈالی جائے گی۔(5) پھر علماء و بزرگان امت کے اقوال پیش کئے جائیں گے۔(6) اور پھر عقل کے ذریعہ اس مسئلہ کی ضروری تشریح و توضیح درج کی جائے گی۔(7) سب سے آخر میں ایک مختصر سا خاتمہ ہو گا جو اس بیان پر مشتمل ہوگا کہ مسئلہ ختم نبوت کے متعلق نہ صرف جماعت احمدیہ کا نظریہ ہی صحیح اور درست ہے بلکہ خدا کے فضل سے یہ نظریہ ایسا بلند اور ایسا ارفع اور ایسا شاندار ہے کہ انشاء اللہ زیادہ وقت نہیں گزرے گا کہ مسلمان اس نظریہ پر فخر کریں گے اور غیر مسلم اس کی وجہ سے اسلام کی طرف غیر معمولی رغبت پائیں گے۔لیکن جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے افادہ عام کی غرض سے اس رسالہ کو بہت مختصر رکھنا ہوگا اور ہر عنوان کے ماتحت صرف ایک ایک دو دو دلیلوں سے زیادہ لکھنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔پس دوست اپنے سوالوں میں اختصار کے پہلو کو مد نظر رکھیں اور اس کے علاوہ کوئی بات مشورہ کے طور پر ان کے خیال میں آئے تو وہ بھی لکھ دیں اور دعا بھی کریں کہ اللہ تعالئے مجھے اس رسالہ کو ایسے رنگ میں لکھنے اور ترتیب دینے کی توفیق دے جو اس کے دربار میں مقبول اور اس کی مخلوق کے لئے موجب ہدایت ہو۔وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ وَهُوَ الْمُؤفَقُ الْمُسْتَعَانُ فِي كُلِّ حَالٍ - محرره 19 جنوری 1953 ء) روزنامه الفضل لا ہور 27 جنوری 1953ء)