مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 914 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 914

مضامین بشیر ۹۱۴ مضمون ”مسئلہ تقدیر میں کتابت کی غلطیاں پرسوں کے الفضل میں میرا ایک مضمون ” مسئلہ تقدیر کے متعلق شائع ہوا ہے۔گو میں نے اس کی کا پی خود دیکھی تھی لیکن کا تب صاحبان تصحیح کرتے ہوئے بعض مزید غلطیاں کر گئے ہیں جن سے مضمون کے سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔بعض بڑی بڑی غلطیاں یہ ہیں احباب درست کر لیں۔(۱) صفحہ ۴ کالم ۲ سطر میں اسی دنیا کی ہزاروں لاکھوں“ کی بجائے اسی پر دنیا کی ہزاروں لاکھوں ہونا چاہئے۔(۲) صفحہ ۴ کالم ۳ سطر ۳۸ میں خدا کی تقدیر عام سے سمجھنے کی بجائے خدا کی تقدیر عام سے باہر سمجھنے “ ہونا چاہئے۔(۳) صفحہ ۵ کالم ۲ کی آخری سطر سے اوپر کی سطر میں بہرل“ کی بجائے ” بہر حال ہونا چاہئے۔(۴) صفحہ ۶ کالم کی سطر ۱۰ میں اور حالات کے بدلنے سے“ کی بجائے ” اور اس کا نتیجہ حالات کے بدلنے سے ہونا چاہئے۔(۵) صفحہ ۶ کی سطر ۳۲ میں اپنے غیروں کی“ کی بجائے اپنے عزیزوں “ ہونا چاہئے۔( مطبوعه الفضل ۱۰ اگست ۱۹۵۰ء)