مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 74 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 74

مضامین بشیر ۷۴ ہے ، سرعت کے ساتھ ضائع کیا جا رہا ہے۔جس کا ایک لازمی نتیجہ یہ بھی نکل رہا ہے کہ مزید ضد میں آکر ہندو کی یہ کوشش رہتی ہے کہ جہاں تک ممکن ہوار دو میں ہندی اور سنسکرت کے الفاظ داخل کر کے اسے مسلمانوں کے لئے ایک گورکھ دھندا بنا دیا جائے۔کچھ عرصہ ہوا میں نے ایڈیٹر صاحب انقلاب لا ہور کو اس نقص کی طرف توجہ دلائی تھی اور انہوں نے کسی حد تک اس کا اعتراف بھی کیا تھا۔مگر آج کل ایجادو اختراع کی روایسی زوروں پر ہے کہ ایڈیٹر صاحب انقلاب بھی عملاً اس کا مقابلہ نہیں کر سکے۔حالانکہ بالعموم انقلاب کی زبان دوسرے اخباروں کی نسبت زیادہ صاف اور زیادہ بامحاورہ ہوتی ہے۔بہر حال میں امید کرتا ہوں کہ کم از کم ہماری جماعت کے دوست عموماً اور الفضل اور دوسرے احمدی جرائد کا عملہ خصوصاً اس بارہ میں زمانہ کی غلط رو میں بہنے سے بچے گا اور اردو زبان کو فصاحت اور سلاست کی ان طبعی حدود کے اندراندر رکھنے کی کوشش کرے گا جو ایک علمی زبان کی زندگی اور ترقی کے لئے ضروری ہیں۔( مطبوعه الفضل ۸ رمئی ۱۹۴۷ء)