مضامین بشیر (جلد 2) — Page 789
۷۸۹ مضامین بشیر آئندہ تبادلہ کی رقوم مجھے نہ بھجوائی جائیں موجودہ حالات میں درویشوں اور ان کے رشتہ داروں کی سہولت کے لئے میرے دفتر کی طرف سے یہ انتظام کیا گیا تھا کہ ادھر سے قادیان جانے والی رقوم اور قادیان سے ادھر آنے والی رقوم کو آپس میں ایک دوسرے کے مقابل پر کاٹ کر حساب کر لیا جا تا تھا مگر یہ انتظام میرے دفتر میں پیچیدگی پیدا کر رہا ہے اور بہر حال چونکہ اس قسم کے حسابی لین دین کا کام دفتر محاسب ربوہ کے سپرد ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ میرا دفتر یہ کام سرانجام نہیں دے گا۔پس جو دوست تبادلہ رقوم کی سہولت حاصل کرنا چاہیں یا قادیان میں اپنے کسی عزیزی کو کوئی رقم بھجوانا چاہیں تو وہ دفتر محاسب ربوہ کے ساتھ خط و کتابت فرمائیں اور از راہ مہربانی آئندہ کوئی ایسی رقم مجھے نہ بھجوائی جائے۔البتہ چندہ امداد درویشاں کی رقم میرے نام بھیجی جاسکتی ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۶ فروری ۱۹۵۰ء)