مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 781 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 781

۷۸۱ مضامین بشیر زُھد و عبادت کی جیتی جاگتی تصویر بابا الله د تا صاحب در ولیش مرحوم کے متعلق قادیان سے اطلاع ا با اللہ دتا صاحب مرحوم سکنہ دوالمیال درویش قادیان کی وفات کی اطلاع الفضل میں چھپ چکی ہے۔اب ان کے متعلق قادیان سے یہ خبر پہنچی ہے جو اذکروا موتاكم بالخير لا کے حکم کے ماتحت شائع کرا رہا ہوں کہ بابا اللہ دتا صاحب مرحوم نہایت نیک اور مخلص اور عبادت گزار بزرگ تھے اور اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی بھی تھے ان کے متعلق امیر صاحب قادیان کے الفاظ یہ ہیں کہ : 66 مرحوم اخلاص اور زہد و عبادت کی ایک جیتی جاگتی تصویر تھے۔“ انہوں نے نہایت صبر اور رضا اور محبت کے ساتھ قادیان میں درویشی زندگی گزاری اور اپنے عہد کو ہر جہت سے پورا کر دکھایا۔وہ زیادہ تر مقبرہ بہشتی میں رہتے تھے اور وہاں کی حفاظت اور خدمت میں خاص انہماک رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کی روح کو اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دے اور ان کے عزیزوں اور رشتہ داروں کا حافظ و ناصر ہو۔آمین ( مطبوعه الفضل ۲۱ رفروری ۱۹۵۰ء)