مضامین بشیر (جلد 2) — Page 48
مضامین بشیر ۴۸ ہیں منٹ قبل بہشتی مقبرہ کی طرف جلدی جلدی گیا اور وہاں جا کر خدا سے دعا کی کہ خدایا تیری تقدیر نے یہاں بھی ایک محبت کرنے والی ماں کو اس کے نہایت درجہ عزیز بچوں سے جدا کیا ہوا ہے ہم تیری تقدیر پر راضی ہیں۔مگر اپنے وعدہ کے مطابق یہاں بھی اپنی اس از لی رحمت کا چھینٹا ڈال کہ جنت میں ان بچوں کی ماں کی روح تیری قربت میں راحت وسکون پائے اور دنیا میں ان بچوں کے دل تیری محبت میں ماں کی کھوئی ہوئی شفقت کا نظارہ دیکھیں۔آمین یا ارحم الراحمين۔اور میں اپنے ناظرین سے بھی یہی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی خدا کے حضور مرنے والی روح اور پیچھے رہنے والے بچوں کے لئے خدائے دو جہان سے دست بدعا ر ہیں کہ وہ اس جہان میں پہنچی ہوئی ماں کو اُس جہاں کی نعمتوں سے مالا مال کرے۔اور اس جہان میں بسنے والے بچوں کو اس جہان کی حسنات سے کامل حصہ دے۔ونرجوامنه خير لهم ربنا الغفو رالودودالرحيم ( مطبوعه الفضل ۱۴/ نومبر ۱۹۴۶ء)