مضامین بشیر (جلد 2) — Page 44
مضامین بشیر ۴۴ انہیں تحریک کی ہے کہ درمیانی روکوں کی وجہ سے دل برداشتہ نہ ہوں اور اپنی مخلصانہ مساعی کو جاری رکھیں ، جس میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔حضور نے نیورمبرگ کے فیصلہ پر اپنے لندن کے دارالتبلیغ کو تار دیا تھا کہ حکومت سے درخواست کر کے اس بات کی کوشش کریں کہ جن جرمن لیڈروں کو موت کی سزا کا حکم ہوا ہے ان سے ملاقات کی اجازت مل جائے اور پھر اجازت ملنے پر ان کے سامنے اسلام پیش کریں ، تا مرنے سے پہلے ان کی روحوں کو ابدی سلامتی حاصل ہو سکے ، مگر افسوس ہے کہ امریکن حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔( مطبوعه الفضل ۱۴ / اکتوبر ۱۹۴۶ء)