مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 518 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 518

مضامین بشیر ۵۱۸ سیرت خاتم النبین حصہ سوم (جزاؤل) اس کتاب کے پہلے دو حصے عرصہ ہوا شائع ہو چکے ہیں اور اب یہ تیسرا حصہ شائع ہوا ہے جس میں غزوہ بنو قریظہ کے بعد کے حالات سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان تبلیغی خطوط کے حالات درج ہیں جو آپ نے صلح حدیبیہ کے بعد مختلف بادشاہوں کے نام ارسال فرمائے اور اس تعلق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مبارک مکتوب کا بلاک فوٹو بھی درج ہے ( بالمقابل صفحہ ۲۰۲ ) جو کہ حضور نے مقوقس مصر کے نام ارسال فرمایا تھا۔جیسا کہ کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوگا موجودہ تصنیف صرف سیرت خاتم النبین حصہ سوم کی جز واول پر مشتمل ہے باقی ماندہ جز وانشاء اللہ بعد میں شائع ہوگی۔کتاب کا سائز ۲۰/۸×۲۶ ہے اور حجم ۲۱۶ صفحات پر مشتمل ہے۔قیمت با وجو د موجودہ گرانی کے غیر مجلداڑھائی روپے اور مجلد ساڑھے تین روپے رکھی گئی ہے۔ملنے کا پتہ حسب ذیل ہے۔ا۔ناظر صاحب تالیف و تصنیف ربوہ ڈاک خانہ چنیوٹ ۲۔منیجر بک ڈپو تالیف و تصنیف ۸ ٹمپل روڈ لاہور ( مطبوعه الفضل ۲۷ / اپریل ۱۹۴۹ء)