مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 39 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 39

۳۹ مضامین بشیر حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی دہلی میں ۳۱ اکتوبر (بذریعہ ڈاک ) دہلی میں موجود سیاسی الجھن کو سلجھانے کے لئے حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مساعی کا مختصر ذکر گذشتہ رپورٹ میں گذر چکا ہے۔اس کے بعد حضور کی ملاقات نواب صاحب بھوپال چانسلر و چیمبر آف پرنسز سے ہو چکی ہے، جو یہاں موجودہ سیاسی حالات کے تعلق میں تشریف لائے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ایک دعوت کے موقع پر سر ناظم الدین صاحب آف بنگال اور سردار عبدالرب صاحب نشتر آف سرحد کی بھی حضور سے ملاقات ہوئی ہے۔موجودہ سیاسی حالات بڑی سرعت کے ساتھ کسی نہ کسی نتیجہ خیز صورت کی طرف قدم بڑھا ، رہے ہیں۔اس لئے احباب کو دعاؤں کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔آج حضور نے سابقہ اعلان کے مطابق اکتوبر کے مہینہ کی پہلی جمعرات کا روزہ رکھا۔ہز ہائی نس سر آغا خاں صاحب نے یورپ سے بذریعہ تار حضور کی موجودہ مساعی کے ساتھ ہمدردی اور اتحاد کا اظہار کیا ہے۔( مطبوعه الفضل ۵/اکتوبر ۱۹۴۶ء)