مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 490 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 490

مضامین بشیر ۴۹۰ افتراق وانشقاق کا بیج نہ بوؤ اور اگر آپ لوگ ہماری بات سننے کے لئے تیار نہیں تو کم از کم قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کی بات ہی سنو اور ان کے نمونہ کی طرف ہی دیکھو کہ انہوں نے سب مسلمان کہلانے والوں کو ایک نظر سے دیکھا۔جماعت احمدیہ کو پاکستان کی اسلامی سیاست میں کھلے بازوؤں کے ساتھ قبول کیا اور جماعت کے بعض قابل افراد پر کامل اعتماد کر کے انہیں ملک کے بعض نازک ترین اور اہم ترین کام سپرد کئے اور اس طرح ان کے متعلق اپنے دلی اعتماد کا ثبوت دیا۔کیا آپ لوگ قائد اعظم کی وفات کے اتنی جلد بعد ہی ان کی زندگی بھر کے سبق کو بھلا دینا چاہتے ہیں؟ باقی ہم تو خدا کے فضل سے ایک خادم اسلام جماعت ہیں اور اسلام کی خدمت اور شریعت کے احیاء کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور انشاءالله با وجود مشکلات کے اپنے کام میں لگے رہیں گے۔وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔( مطبوعه الفضل ۱۳ / فروری ۱۹۴۹ء)