مضامین بشیر (جلد 2) — Page 461
۴۶۱ مضامین بشیر قادیان کے جلسہ کا پہلا دن دہلی۔یو۔پی۔بہار۔مغربی بنگال کے احمدی نمائندے بھی شریک ہوئے قادیان سے بذریعہ ٹیلیفون اطلاع ملی ہے کہ قادیان کے جلسہ سالانہ کی شرکت کے لئے دہلی اور یوپی اور بہار اور مغربی بنگال کے ۶۶ احمدی اپنی اپنی جماعتوں کے نمائندہ کے طور پر قادیان پہنچے ہیں یہ دوست پہلے دہلی میں جمع ہوئے۔اور پھر دہلی کے احمدی مبلغ مولوی بشیر احمد صاحب مولوی فاضل کی معیت میں پولیس اسکورٹ کے ساتھ قادیان پہنچے۔اور خدا کے فضل سے سفر ہر طرح خیریت کے ย ساتھ گذرا۔قادیان کے جلسہ کی کارروائی ۲۶ دسمبر کی صبح کو پرانے زنانہ جلسہ گاہ میں جو حضرت مولوی سرور شاہ صاحب مرحوم کے مکان کے سامنے ہے ، شروع ہوئی۔اس جلسہ میں کل حاضری نو سو چھپیں (۹۲۵) تھی۔جن میں ۳۲۵ ہماری جماعت کے دوست تھے۔اور ۲۰۰ غیر مسلم تھے۔جلسہ کی کارروائی انشاء الله ۲۸ / تاریخ کی شام تک جاری رہے گی۔مطبوعه الفضل ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۸ء)