مضامین بشیر (جلد 2) — Page 449
۴۴۹ مضامین بشیر قادیان کی احمد یہ ڈسپنسری کی مختصر روئداد قادیان کی تازہ رپورٹ سے پتہ لگتا ہے کہ قادیان کی احمد یہ ڈسپنسری ( جو اس وقت سابقہ دفتر اخبار الفضل میں ہے ) کا کام خدا کے فضل سے بڑی کامیابی اور ترقی کے ساتھ چل رہا ہے۔اور محترمی ڈاکٹر بشیر احمد صاحب انچارج ڈسپنسری نہایت اخلاص اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اور ان کی قابلیت اور ہمدردی کو دیکھ کر اب بہت سے غیر مسلم بھی احمد یہ ڈسپنسری میں آکر علاج کروانے لگے ہیں۔چنانچہ ماہ نومبر ۱۹۴۸ء میں نئے اور پرانے علاج کروانے والوں کی تعدا د قوم وارحسب ذیل تھی۔(۱) مسلمان (۲) ہندو ۱۲۰۹ (۳) سکھ ۱۷۱۲ (۴) دیگر ۵۳۴ ۱۴۹ میزان ۳۶۰۴ اس کے علاوہ قادیان میں انڈور (In Door) بیماروں کا بھی انتظام شروع کیا گیا ہے۔چنا نچہ گزشتہ مہینہ میں ایسے بیماروں کی تعداد جن کا ہسپتال کے اندر رکھ کر علاج کیا گیا ، دس تھی۔ڈاکٹر صاحب کی رپورٹ ہے کہ قادیان میں احمدی دوستوں کی عام صحت خدا کے فضل سے اچھی ہے۔گذشتہ ایام میں گورداسپور کے سول سرجن اور بعض دوسرے افسروں نے ڈسپنسری کا معائنہ کیا اور اس کے کام اور انتظام کی بہت تعریف کی۔مرحوم میجر ڈاکٹر محمود صاحب شہید کے وقت بھی ڈسپینسری بہت کامیابی کے ساتھ چلتی تھی اور ان کے زمانہ میں بھی بہت سے غیر مسلم علاج کے لئے آنے شروع ہو گئے تھے۔مگر ان کے واپس آجانے کے بعد یہ تعداد کچھ گر گئی تھی۔لیکن اب پھر سرعت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔فجزاهما الله ( مطبوعه الفضل ۱۶ ؍ دسمبر ۱۹۴۸ء)