مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 412 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 412

مضامین بشیر ۴۱۲ قادیان کی مساجد ہمارے دوستوں کی طرف سے دیکھ بھال اور صفائی کا انتظام مولوی برکات احمد صاحب بی۔اے ناظر امور عامہ قادیان کے تازہ خط سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اور ملک صلاح الدین صاحب اور فضل الہی صاحب اور پندرہ میں دوسرے دوست ۲۳ نومبر کو مقامی پولیس کو ساتھ لے کر قادیان کی مختلف مسجدوں کی دیکھ بھال اور صفائی کے لئے گئے۔انہوں نے مسجد محلہ دار الفضل کو صاف کیا اور اس کے غسلخانہ کو اینٹوں سے بند کر دیا جو مسجد کے ساتھ گندگی پھیلانے کا ذریعہ بنا ہوا تھا۔مسجد نور کی چند کنگریاں تازہ توڑی ہوئی پائی گئیں۔اسی طرح مسجد محلہ دار لیسر کی دیوار پر غیر مسلم پناہ گزینوں نے پاتھیاں یعنی اپلے لگائے ہوئے تھے جو اتارکر دیوار کو صاف کیا گیا۔اس مسجد کی دیوار میں ایک شگاف بھی تھا جسے بند کر دیا گیا۔اس کے علاوہ مسجد دار الرحمت کی بھی صفائی کی گئی۔مسجد دار الفضل کی ایک کھڑکی کو توڑا ہوا تھا جسے اینٹوں سے بند کر دیا گیا ہے۔یہ کام دو دن میں سرانجام پایا اور اس عرصہ میں مقامی سب انسپکٹر پولیس کے تعاون سے ایک مسلح پولیس مین ساتھ رہا۔میں نے مولوی برکات احمد صاحب کو لکھا ہے کہ قادیان میں جماعت احمدیہ کی انیں (۱۹) مسجد میں اور دوسرے مسلمانوں کی چار (۴) مسجدیں ہیں۔اس کے علاوہ قادیان میں سات قبرستان بھی ہیں ان سب کی دیکھ بھال اور صفائی کا باقاعدہ انتظام ہونا چاہئے۔( مطبوعه الفضل ۲۸ / نومبر ۱۹۴۸ء)