مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 610 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 610

مضامین بشیر ۶۱۰ کرنے کے درپے تو رہتے ہیں مگر انہیں نماز، روزہ اور ذکر الہی اور خدمت سلسلہ کی طرف توجہ نہیں دلاتے اور اس انتظار میں رہتے ہیں کہ پہلے ان بچوں کی آوارگی دور ہو تو پھر انہیں ان نیکیوں کی تلقین کی جائے ، وہ اپنے بچوں کے دشمن ہیں اور خود اپنے ہاتھوں سے ان کی تباہی کا بیج بوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے من گھڑت اصولوں کے پیچھے لگ کر اس عظیم الشان فطری طاقت کو بھول جاتے ہیں جو بدیوں کے دور کرنے میں ساری چیزوں سے زیادہ سریع الاثر اور زیادہ وسیع الاثر ہے۔کاش لوگ اس نکتہ کو سمجھیں۔چونکہ ابھی تک بیماری کے نتیجہ میں میری طبیعت کمزور ہے اور یورک ایسڈ کی زیادتی نے میرے خون میں غلبہ پا کر میرے اعضا کو گو یا دبا رکھا ہے اس لئے زیادہ لکھنے سے مجھے تکلیف کے عود کرنے کا اندیشہ ہے بلکہ اسی قدر لکھنے سے میرے اندر اعصابی بے چینی کی کیفیت پیدا ہورہی ہے کیونکہ گوروح تیار ہے مگر جسم کمزور ہے۔اس لئے اسی مختصر نوٹ پر اکتفا کرتے ہوئے اس وسیع مضمون کو جو پوری تشریح کے لئے بہت زیادہ تفصیل چاہتا ہے ختم کرتا ہوں۔اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے بھی اور دوسرے دوستوں کو بھی اپنی پاک تعلیم کو سمجھنے اور اس پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔اور ہمیں اپنا ایسا بندہ بنالے جو نفس مطمئنہ پا کر ہر آن خدا کی طرف فطری محبت کی تاروں کے ذریعہ لوٹنے والا ہو۔ع اینست کام دل اگر آید میسرم ( مطبوعه الفضل یکم اکتوبر ۱۹۴۴ء)