مضامین بشیر (جلد 1) — Page 535
۵۳۵ مضامین بشیر میں سے ایک خط مولوی محمد یعقوب خان صاحب ایڈیٹر اخبار لائیٹ کا بھی تھا۔خان صاحب موصوف غیر مبایعین کے ایک معزز رکن ہیں اور جناب مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کے ہم زلف اور ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کے داماد ہیں۔خان صاحب نے اپنے اس خط میں حضرت مولوی صاحب مرحوم کی بہت تعریف کی ہے اور اپنا ایک خواب بھی لکھا ہے جو میں خود انہیں کے الفاظ میں اس جگہ درج کرتا ہوں خان صاحب لکھتے ہیں : - میں نے (حضرت مولانا مرحوم کی وفات سے چند دن قبل ) رویا میں دیکھا کہ آپ ہی کے مکان میں مولانا چار پائی پر پڑے ہیں اور بیماری کی حالت میں ہیں۔اس چار پائی کے ساتھ ساتھ بڑے موٹے موٹے انار لگے ہوئے ہیں۔جیسے ایک درخت کے ساتھ مگر ہر ایک انار کٹا کٹا یا ہے اور اس کے موٹے موٹے دانے ایسی چمک اور کشش رکھتے تھے کہ کھانے کو دل للچاتا تھا اور جب میں نے بھی ہاتھ بڑھا کر اس کے دو چار دانے کھائے تو خیال گزرا کہ یہ تو مولانا کی چیز ہے اور ساتھ ہی یہ سمجھ آئی کہ یہ جنت کا وہ نقشہ ہے جو قُطُوُ فُهَا دَانِيَةٌ کے میں 66 کھینچا گیا ہے۔“ غیر مبایعین کے لئے ایک زبر دست حجت یہ خواب جہاں ایک طرف حضرت مولوی صاحب مرحوم کے نہایت نیک انجام کی طرف اشارہ کرتی ہے ، وہاں دوسری طرف ہمارے غیر مبایعین اصحاب کے لئے بھی ایک زبر دست حجت ہے۔خان صاحب موصوف کا ایک ایسے شخص کے متعلق یہ خواب دیکھنا جو ان کے درمیان چھبیس سال کا طویل عرصہ رہ کر پھر ان سے قطع تعلق کر کے اور ان کے خیالات سے متنفر ہو کر قادیان کی طرف رجوع کرتا ہے اور اسی رجوع کی حالت میں وہ وفات پا تا اور مقبرہ بہشتی میں دفن ہوتا ہے اور خواب میں یہ دکھا یا جا نا کہ وہ نہ صرف جنتی ہے بلکہ جنت کے اعلیٰ اور دلکش پھلوں سے گھرا ہوا ہے اور یہ پھل اس کے لئے اس طرح کٹے کٹائے ہیں کہ گویا کھائے جانے کے لئے بالکل تیار ہیں اور خواب میں ہی یہ خیال آنا کہ یہ منظر بہتی نظاره قطوفها دانية کی ایک جھلک ہے ، حضرت مولوی صاحب کے غیر معمولی نیک انجام اور ان کے آخری خیالات اور آخری عقائد کے صحیح ہونے کی تائید میں ایک ایسی بین اور روشن دلیل ہے جس سے کوئی عقل مند اور غیر متعصب