مضامین بشیر (جلد 1) — Page 517
۵۱۷ مضامین بشیر میں اپنے محترم دوست کا ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے اس معاملہ میں توجہ دلا کر میرے واسطے روحانی بیداری کا سامان بہم پہونچایا۔فجزاه الله خيراً۔جیسا کہ میں اوپر اشارہ کر چکا ہوں یہ مسئلہ ایک اہم اور نازک مسئلہ ہے۔اور حق رکھتا ہے کہ اس پر تفصیل اور تشریح کے ساتھ لکھا جائے لیکن اول تو میں نہ مفتی ہوں نہ فقیہہ دوسرے آج کل قرآن کریم کے کام کے تعلق میں فرصت بھی بہت کم ملتی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ میں ایک عرصہ سے اپنے دوستوں کی خدمت میں اخباری ملاقات کے ذریعہ حاضر نہیں ہو سکا۔اللہ تعالیٰ میرا اور سب دوستوں کا حافظ و ناصر ہوا اور بچے تقویٰ پر قائم ہونے کی توفیق دے۔امین یارحم الراحمین ( مطبوعه الفضل ۱۳ دسمبر ۱۹۴۲ء)