مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 506 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 506

مضامین بشیر جو شخص ان باتوں کو خدا کی رضاء کے لئے اختیار کرے گا۔اس کا رمضان اس کی کایا پلٹ دینے کے لئے کافی ہے۔ایسے شخص کے متعلق رمضان کا چاند خدا کے حضور یہ شہادت دے گا کہ خدایا میں نے تیرے اس بندے کو جس حالت میں پایا اس سے بہت بہتر حالت میں اُسے چھوڑا۔وَ ذَالِكَ فَوزُ عَظِيمٌ وَمَا التَّوفِيقُ إِلَّا بِاللَّهِ الرَّحِيمِ آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اے ہمارے آسمانی آقا ! ہم تیرے بہت ہی کمزور اور نالائق بندے ہیں۔ہم تیری طرف سے انعام پر انعام دیکھتے ہیں اور کمزوری پر کمزوری دکھاتے ہیں تو ہمیں اوپر اٹھاتا ہے اور ہم نیچے کی طرف جھکتے ہیں۔تو احسان کرتا ہے اور ہم ناشکری میں وقت گزارتے ہیں مگر پھر بھی ہم بہر حال تیرے ہی بندے ہیں۔پس اگر تو یہ جانتا ہے کہ ہم با وجود اپنے لا تعداد گنا ہوں اور کمزوریوں کے تیری حکومت کے باغی نہیں اور تیری اور تیرے رسول اور تیرے مسیح کی محبت کو خواہ وہ کتنی ہی کمزور ہے اپنے دلوں میں جگہ دیئے ہوئے ہیں تو تو اس رمضان کو اور اس کے بعد آنے والے رمضانوں کو ہمارے لئے اور ہمارے عزیزوں اور دوستوں کے لئے اور ہماری نسلوں کے لئے جو آگے آنیوالی ہیں مبارک کر دے۔اور ہمیں اپنا وفادار بندہ بنا۔اور ہمیں اسلام اور احمدیت کی ایسی خدمت کی توفیق عطا کر جو تجھے خوش کرنے والی ہو۔اور ہمارے انجام کو بخیر کر۔امین یا ارحم الراحمین ( مطبوعه الفضل ۱۲ اکتوبر ۱۹۴۱ء)