مضامین بشیر (جلد 1) — Page 499
۴۹۹ مضامین بشیر برکتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔روزہ نفس کی اصلاح اور روحانی ترقی کے لئے عجیب وغریب اثر رکھتا ہے اور یقیناً وہ شخص بہت ہی بد قسمت ہے جو محض حیلہ جوئی کے رنگ میں روزہ جیسی نعمت سے اپنے آپ کو محروم کر لیتا ہے۔مگر جیسا کہ ہر عمل کے ساتھ اچھی نیت کا ہونا ضروری ہے۔اسی طرح روزہ میں بھی اچھی نیت از بس ضروری ہے۔جس کے بغیر کوئی روزہ خدا کی نظر میں مقبول نہیں ہو سکتا۔پس روزہ ایسا ہونا چاہئے کہ اس میں عادت یا دکھاوے کا قطعاً دخل نہ ہو۔بلکہ خالصتہ خدا کی رضا جوئی کے لئے رکھا جائے اور وہ اس دعا کی عملی تفسیر ہو جو روزہ کھولنے کے وقت کی جاتی ہے کہ اللهمَّ لَكَ صُمْتُ وَ عَلَى رِزْقِكَ اَفْطَرُتُ۔۲۸۔یعنی اے میرے آقا میں نے یہ روزہ صرف تیری رضا کی خاطر رکھا تھا اور اب 66 تیرے ہی دیئے ہوئے رزق پر اس روزہ کو کھول رہا ہوں۔“ علاوہ ازیں حدیث میں آتا ہے کہ ہر عمل کی ایک روح ہوتی ہے اور روزہ کی روح یہ ہے کہ جس طرح انسان روزہ میں خدا کی خاطر کھانے پینے اور بیوی کے ساتھ ملنے سے پر ہیز کرتا ہے۔اور اس طرح گویا اپنی ذاتی اور نسلی زندگی ہر دو کو خدا کے لیئے قربانی کر دیتا ہے۔اسی طرح وہ صرف روزہ کی ظاہری شکل وصورت میں ہی نہ اُلجھار ہے بلکہ رمضان کے مہینہ میں اپنے اعمال کو کلیۂ خدا کی رضا کے ماتحت لگا دے۔ایسا روزہ یقینا رمضان کی برکات کے حصول کے لئے ایک زبر دست ذریعہ ہے۔جس سے گویا انسان کے لئے خدائی خزانوں کے مونہہ کھل جاتے ہیں۔تہجد اور نوافل کی طرف زیادہ توجہ دی جائے دوم : دوسری شرط رمضان کی برکات فائدہ اٹھانے کی یہ ہے کہ انسان رمضان میں نوافل نماز کی طرف زیادہ توجہ دے یعنی علاوہ اس کے کہ پنجگانہ نماز کو پوری پوری شرائط کے ساتھ ادا کرے۔نوافل کی طرف بھی خاص توجہ دے اور خصوصاً نماز تہجد کا بڑی سختی کے ساتھ التزام کرے۔دراصل نماز تہجد ایک بہت ہی بابرکت نماز ہے جو روحانی ترقیات کے لئے گویا اکسیر کا حکم رکھتی ہے اور اسی لئے رمضان میں اس کا خاص حکم دیا گیا ہے۔اصل تہجد کی نماز تو یہ ہے کہ انسان رات کے پچھلے حصہ میں اُٹھ کر نماز ادا کرے مگر رمضان کے مہینہ میں اس انعام کو وسیع کرنے کے لئے کمز ور لوگوں کے واسطے یہ سہولت کر دی گئی ہے کہ وہ عشاء کی نماز کے بعد بھی تراویح کی صورت میں نماز ادا کر سکتے ہیں مگر یہ ایک ادنیٰ مرتبہ ہے اور رمضان کی اصل تراویح یہی ہے کہ رات کے پچھلے حصہ میں اُٹھ کر نماز تہجد ادا کی جائے۔