مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 359 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 359

۳۵۹ مضامین بشیر سے کوئی حصہ نایاب نہ رہے اور سلسلہ کی تبلیغ میں ایک نئی جان پیدا ہو جائے۔ا۔اس تقریب پر جماعت کی طرف سے حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ایک ایڈریس پیش کیا جائے جس میں اخلاص و عقیدت کے اظہار کے ساتھ خلافت جو بلی فنڈ کے جمع شدہ روپیہ کا چیک پیش کیا جائے اور عرض کیا جائے کہ حضور اس روپیہ کو جس مصرف میں اور جس رنگ میں پسند فرمائیں خرچ فرما ئیں۔۱۲۔اگر یہ فیصلہ ہو کہ جلسہ سالانہ ۱۹۳۹ء کو ہی جو بلی کا جلسہ قرار دیا جائے تو اس جلسہ کا پروگرام تین دن کی بجائے چار یا پانچ دن کا رکھا جائے تاکہ سارا پروگرام آسانی کے ساتھ پورا ہو سکے۔اسی طرح کے بعض اور کام بھی سوچے جا سکتے ہیں۔پس اس بارہ میں بھی احباب کے مشورہ کی ضرورت ہے۔جو ناظر صاحب اعلیٰ قادیان کے نام آنا چاہیئے۔میرے نام پر جواب آنے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ میرا اس کام کے ساتھ محکمانہ تعلق نہیں ہے۔محکمانہ تعلق ناظر صاحب اعلیٰ کا ہے۔پس انہیں کے نام پر مشورہ آنا چاہیئے تا کہ وہ صدرانجمن میں معاملہ پیش کر کے فیصلہ کرسکیں اور ان کے پاس ریکارڈ بھی محفوظ رہے گا۔( مطبوعه الفضل ۹ فروری ۱۹۳۹ء ) احباب کی خدمت میں ایک ضروری اطلاع گزشتہ سال مجھے قادیان کے حلقہ میں خلافت جو بلی فنڈ کے چندہ کی فراہمی کے لئے مقرر کیا گیا