مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page iii of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page iii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مضامین بشیر نَحْمَدُهُ وَنُصَّلِى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ ان حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی پوری زندگی سلسلہ احمدیہ کی خدمت کے لئے وقف رہی۔آپ نے نہایت جانفشانی سے سلسلہ احمدیہ کے استحکام کے لئے کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے جن کا علمی ، تربیتی اور اخلاقی فیضان ہمیشہ جاری وساری رہے گا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی سلسلہ کے حالات پر خدا کے فضل سے بہت گہری نظر تھی۔جب کبھی بھی کوئی اہم معاملہ یا کوئی واقعہ رونما ہوا تو آپ اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا حل یا تشریح تفصیلاً ضبط تحریر میں لائے اور پھر جماعتی اخبارات ورسائل میں شائع فرمایا۔آپ کا یہ علمی، تربیتی اور روحانی سلسلہ تحریرات 1913 ء سے 1963 ء تک کے طویل عرصہ پر محیط ہے اور یہ قیمتی سرمایہ مختلف اخبارات و رسائل میں بکھرا پڑا ہے جس تک ہر فر د جماعت کی رسائی ممکن نہیں۔مجلس انصاراللہ کے زیراہتمام ونگرانی کو یکجا کرنے کا فریضہ سرانجام دیا۔اس کام میں اب ان تحریرات کو مضامین بشیر کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے۔ان تمام تحریرات نے ان کی معاونت کی۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی ان تحریرات کی پہلی جلد جو 1913 ء سے 1945 ء تک کی تحریرات پر مشتمل ہے احباب جماعت کے استفادہ کے لئے شائع کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس علمی و تربیتی اور روحانی مائدہ سے افراد جماعت کو احسن رنگ میں مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین