مضامین بشیر (جلد 1) — Page 277
مرزا سعید احمد صاحب سے مل لوں۔۲۷۷ مضامین بشیر عزیز مرحوم کے دوستوں کا دائرہ یہاں بھی وسیع تھا اور جماعت سے باہر بھی کئی لوگ ان کے اخلاق حمیدہ کی وجہ سے ان کے مداح اور گرویدہ تھے۔عزیزم مرحوم کو غرباء کے ساتھ خاص ہمدردی تھی۔اللہ تعالیٰ عزیز کو غریق رحمت کرے۔آمین۔آخر میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرزا عزیز احمد صاحب جو سعید کے ملنے کے لئے ولایت گئے تھے ، وہ ہوائی جہاز کے ذریعہ واپس آرہے ہیں اور امید ہے ۲۳ جنوری کو کراچی اور پھر ایک دوروز میں قادیان پہنچ جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہر طرح ان کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔عزیز سعید کا جنازہ سمندر کے ذریعہ آ رہا ہے اور دس فروری تک بمبئی پہنچ جائے گا۔اللہ تعالیٰ اس کی روح کو ابدی رحمت میں جگہ دے۔آمین مطبوعه الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۳۸ء)