مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 228 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 228

مضامین بشیر ۲۲۸ (۲) اگر آپ کسی وجہ سے اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتے تو بے شک کسی سے ذکر نہ کریں اور پولنگ کے دن خاموشی کے ساتھ پولنگ سٹیشن پر جا کر چودھری صاحب کے حق میں پر چی دے دیں۔(۳) اگر آپ خود ووٹر نہیں ہیں تو پھر آپ ووٹروں کو سمجھا کر تحریک کریں کہ وہ چودھری فتح محمد صاحب کے حق میں رائے دیں۔(۴) اگر آپ ووٹر ہیں تو پھر بھی آپ دوسرے ووٹروں کو چودھری صاحب کے حق میں رائے دینے کی تحریک کریں۔(۵) اگر آپ باہر کسی جگہ رہتے ہیں تو پولنگ کے دن سے پہلے رخصت لے کر یا فرصت نکال کر ضرور اس جگہ پہونچ جائیں جہاں آپ کی ووٹ درج ہے۔پولنگ مختلف مقامات پر ہوگا اور ۱۸ جنوری سے شروع ہو کر ۲۹ جنوری ۱۹۳۷ء تک رہے گا۔آدمیوں کے حلقے کے پولنگ کی جگہ اور معین وقت کا علم آپ خط لکھ کر ہم سے معلوم کر سکتے ہیں۔(۶) اگر آپ کے گاؤں کا کوئی ووٹر باہر گیا ہوا ہو اور وہ چودھری صاحب کے حق میں گز رسکتا ہو تو آپ اس کے نام اور پتہ سے ہمیں اطلاع دیں تا کہ اگر سفر لمبا نہ ہو تو اس کے بلانے کا انتظام کیا جائے۔(۷) اگر آپ کے گاؤں کا کوئی ووٹر فوت شدہ یا مفقود الخبر یا غیر حاضر ہو اور دور دراز جگہ پر گیا ہوا ہو تو آپ اس کے نام وغیرہ سے ہمیں اطلاع دیں تا کہ اگر اس کی جگہ کوئی جعلی پر چی گزرنے لگے تو ہمیں اس کا علم ہو جائے۔(۸) آپ اپنے علاقے کے ووٹروں کو چودھری فتح محمد صاحب کا نام اچھی طرح سمجھا دیں اور اُن سے چودھری فتح محمد صاحب کا نام دوہرا کر تسلی کر لیں تا کہ ووٹ دینے کے وقت ان کے مونہہ سے کوئی غلط نام نہ نکل جائے۔(۹) آپ اپنے علاقے میں ظاہر آیا خفیہ جس طرح آپ مناسب سمجھیں یہ پرا پیگنڈا کریں کہ یہ کوئی مذہبی سوال نہیں ہے بلکہ محض ایک سیاسی سوال ہے اور چونکہ اس لحاظ سے چودھری فتح محمد صاحب سب سے بہتر امیدوار ہیں اس لئے انہیں ووٹ دینی چاہیئے۔(۱۰) آپ اپنے علاقہ کے ووٹروں کو سمجھائیں کہ ووٹ ایک نہایت قیمتی امانت ہے اور آئندہ اسمبلی میں اہم سیاسی سوالات پیش آنے والے ہیں۔پس وہ کسی غیر اہل شخص کو ووٹ دے کر اپنی امانت کو ضائع نہ کریں۔