مضامین بشیر (جلد 1) — Page 211
۲۱۱ مضامین بشیر ہے کہ اس زمانہ میں اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی ترقی کی تدابیر سے بڑھ کر اور کوئی تحریک نہیں ہوسکتی۔پس اس مہینہ میں احباب کو خاص طور پر اس سکیم کی طرف توجہ دینی چاہیئے جو حضرت امیر المومنین نے گزشتہ خطبات میں جماعت کے سامنے پیش فرمائی ہے۔۱۰۔رمضان کو قبولیت دعا کے ساتھ ایک خصوصی تعلق ہے۔پس احباب کو چاہیئے کہ اس مبارک مہینہ میں دعاؤں کی طرف بہت زیادہ توجہ دیں اور خصوصیت کے ساتھ اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے لئے دعائیں کریں۔ان ایام میں سلسلہ احمدیہ کی مخالفت جس رنگ میں اور جس وسیع پیمانے پر کی جا رہی ہے۔اس کی مثال کئی جہت سے اس سے پہلے زمانہ میں نہیں ملتی۔یہ مخالفت یقیناً خدا کے آنے والے انعامات کے لئے پیش خیمہ کے طور پر ہے۔مگر ضروری ہے کہ ہم لوگ نہ صرف اپنے عمل سے بلکہ اپنی دعاؤں سے بھی اس کے جاذب بنیں۔پس ان روزوں کے ایام میں خصوصیت کے ساتھ دعاؤں کی طرف زیادہ توجہ ہونی چاہیئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو اور ہم کو اس رستہ پر چلنے کی توفیق دے جو اس کی رضاء اور فلاح کا رستہ ہے۔آمین ( مطبوعه الفضل ۲۷ دسمبر ۱۹۳۴ء )