مضامین بشیر (جلد 1) — Page 132
مضامین بشیر ۱۳۲ مقامی امیر کی پوزیشن اس دفعہ حضرت خلیفہ ایح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ڈلہوزی تشریف لے جاتے ہوئے مجھے المسیح قادیان کا مقامی امیر مقررفرمایا۔میں نے حضرت کی خدمت میں عرض کر دیا تھا کہ میں اپنی بہت سی کمزوریوں کی وجہ سے اس عہدہ کا اہل نہیں ہوں لیکن حضرت خلیفتہ المسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ نے غالباً میری بہت سی کمزوریوں سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اپنے فیصلہ میں تبدیلی مناسب نہ سمجھی اور مجھے یہ بارا ٹھانا پڑا۔اس عرصہ میں مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ قادیان کے منصب امارت کے متعلق جماعت میں بعض احباب کو غلط نہی پیدا ہو رہی ہے جس کا ازالہ ضروری ہے بہت سے دوست یہ سمجھتے ہیں کہ قادیان کا امیر حضرت خلیفۃ اسی ایدہ اللہ کا قائم مقام ہے اور اسے وہی یا قریباً قریباً وہی اختیارات حاصل ہیں جو خلیفہ وقت کو خدا کی طرف سے حاصل ہیں۔یہ خیال مجھے اس لئے پیدا ہوا ہے کہ اس عرصہ امارت میں میرے پاس بعض احباب کی طرف سے ایسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ مثلاً فلاں ناظر صاحب نے یہ فیصلہ کیا ہے۔اسے منسوخ کیا جائے۔یا مجلس معتمدین کا فلاں ریزولیوشن قابل منسوخی ہے یا یہ کہ فلاں معاملہ میں ہی حکم جاری کیا جائے حالانکہ وہ معاملہ ایسا ہوتا ہے کہ اس میں صرف نا ظر متعلقہ یا مجلس یا حضرت خلیفتہ امیج ایدہ اللہ جو ان سب کے افسر ہیں حکم صادر فرما سکتے ہیں۔اسی طرح اس عرصہ میں میرے پاس قادیان کے بعض مقامی احباب کی ایسی تحریریں آئی ہیں کہ ہمارے ہاں خدا کے فضل سے بچہ پیدا ہوا ہے اس کا نام تجویز کیا جاوے اور زیادہ تعجب کے قابل یہ ہے کہ بعض بیرونی احباب کی طرف سے بھی اسی قسم کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔اس قسم کی باتوں سے میں یہ سمجھا ہوں کہ ابھی تک جماعت کو قادیان کے مقامی امیر کی پوزیشن کی حقیقت معلوم نہیں ہے اور وہ اسے حضرت خلیفہ اسی ایدہ اللہ کا قائم مقام سمجھتے ہیں۔حالانکہ گو یہ درست ہے کہ وہ اپنے حلقہ میں حضرت کا قائم مقام ہوتا ہے مگر اس کی پوزیشن ایسی ہی ہے جیسے کہ دوسرے مقامات کے مقامی امیروں کی ہوتی ہے۔گو اس میں شک نہیں ہے کہ مرکز کی اہمیت کی وجہ سے اس کی ذمہ داری دوسرے امراء سے زیادہ ہے لیکن بہر حال وہ ایک مقامی امیر ہے۔جس طرح کہ دوسرے مقامات میں امیر ہوتے ہیں اور اسے کوئی زائد ا ختیار یا زائد رتبہ دوسرے مقامی امیروں پر حاصل نہیں ہے۔گو جو فرق مدارج کا ایک ہی نوع کے افراد میں ہوا کرتا ہے وہ یہاں بھی ہے۔قادیان کا مقامی امیر اسی طرح