مضامین بشیر (جلد 1) — Page 115
۱۱۵ مضامین بشیر بندسی ہوتی تھیں۔اور مجھے یاد ہے کہ میں اس زمانہ میں دل میں تعجب کرتا تھا کہ حضرت صاحب اس طرح آنکھوں کو بند کیوں رکھتے ہیں۔لیکن بڑے ہو کر سمجھ آئی کہ وہ دراصل اسی حکمت سے تھا۔ایک بات حضرت صاحب کے خط سے یہ بھی معلوم ہوتی ہے کہ موجودہ نازک وقت جو اسلام اور مسلمانوں پر آیا ہوا ہے اس میں سب اعمال سے بہتر عمل اسلام کی خدمت ونصرت ہے اور اس سے بڑھ کر خدا تک پہنچنے کا اور کوئی ذریعہ نہیں۔اس خط میں ایک عجیب بات یہ بھی ہے کہ جو نوٹ حضرت اقدس نے اس خط کے نیچے اپنے دستخط کرنے کے بعد لکھا ہے۔اس اختتام پر حضرت صاحب نے بجائے دستخط کے صرف۔غ۔کا حرف درج فرمایا۔جیسا کہ انگریزی میں قاعدہ ہے کہ نام کا پہلا حرف لکھ دیتے ہیں۔مطبوعه الفضل یکم نومبر ۱۹۲۷ء )